کنڈا لگا کر بجلی چوری کرنے والے شہری کا ڈھٹائی کا مظاہرہ

رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تو کہا کہ میں یا تو مر جاؤں گا یا پھر مار دوں گا لیکن کنڈا نہیں کاٹنے دوں گا،واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 31 جولائی 2020 13:11

کنڈا لگا کر بجلی چوری کرنے والے شہری کا ڈھٹائی کا مظاہرہ
کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-31جولائی2020ء) بجلی چوری اور کنڈا کلچر ناسور بن چکا ہے.بجلی کی بے دریغ چوری اور کنڈا کلچر کے باعث کمپنیوں کو لاسز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بجلی چوری اور کنڈا کلچر کے روک تھام میں صارفین کو بھی کردار ادا کرنا ہو گا ورنہ اس پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔اس حوالے سے کئی کاروائیاں بھی گئی ہیں لیکن لوگ ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شہری کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔شہری کو بتایا گیا کہ نیپرا کی طرف سے آپ کا میٹر ری سٹور کرنے کا آرڈر دیا گیا ہے۔لیکن شہری نے اس موقع پر آحتجاج کرتے ہوئے ڈھٹائی کا مظاہرہ کیا اور کہا کہ میں یا تو خود مر جاؤں گا یا آپ کو ماردوں گا لیکن میٹر ری سٹور نہیں کرنے دوں گا۔

(جاری ہے)

موقع پر موجود ٹیم نے کہا کہ آپ نے بجلی چوری کی ہوئی ہے اور کنڈا لگا رکھا ہے اگر ہم یہ کنڈا کاٹ دیں گے تو آپ کیا کریں گے،اس پر شہری نے کہا کہ جب تک مجھ میں جان ہے آپ کنڈا نہیں کاٹ سکتے۔

شہری نے بغیر کسی خوف کے کیمرہ پر کہا کہ میرا نام مفتی عطاالرحمن سواتی ہے اور میں یا مروں گا یا مار دوں گا لیکن کنڈا نہیں کاٹنے دوں گا۔یہ ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئے :
ویڈیو پر شہریوں کی جانب سے غصے کا اظہار کیا گہا۔ان کا کہنا ہے کہ بجلی چوری قومی جرم ہے۔ کنڈا کلچر کے ذریعے بجلی چوری کرکے قومی خزانے کو نقصان دینے والے کسی صورت بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔

بجلی چوری کرنے والوں کا خمیازہ بل ادا کرنے والے صارفین کو بھی بھگتنا پڑتا ہے ۔بجلی چوری کے روک تھام کے لیے سخت اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے۔دوسری جانب بجلی کی مین لائن میں کنڈا لگانے والا شخص کرنٹ لگنے سے انتقال کر گیا۔سیپکو حکام کے مطابق متوفی بجلی کی مین لائن میں کنڈا لگا رہا تھا کہ اس دوران کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق سیپکو کی جانب سے متوفی کے خلاف ولید تھانے میں مقدمہ درج کرایا ہے۔پولیس کے مطابق متوفی کے خلاف غیر قانونی طور پر سیپکو پراپرٹی میں مداخلت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔