حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں کے اثرات نظر آنا شروع ہوگئے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک ہفتے کے دوران حصص کی مالیت میں 2 کھرب 21 ارب سے زائد کا اضافہ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعہ 31 جولائی 2020 20:57

حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں کے اثرات نظر آنا شروع ہوگئے
کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31جولائی 2020ء) : حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں کے اثرات نظر آنا شروع ہوگئے ہیں، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک ہفتے کے دوران حصص کی مالیت میں 2 کھرب 21 ارب سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ن کے کمزور ہونے اور بین الاقوامی سطح پر عالمی بینک کی جانب سے شرح سود کو صفر کردینے کے سبب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کا حجم بڑھنے لگا ہے۔

حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں کے اثرات نظر آنا شروع ہوگئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے چار روز کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں مسلسل تیزی رہی اور چار روز میں 1650.82 پوائنٹس کا اضافہ ہواور انڈیکس 2 نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 39258.44 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مارکیٹ میں تیزی کے سبب حصص کی مالیت میں 221 ارب38 کروڑ سے زائد کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ مارکیٹ کے کل سرمایے میں 72 کھرب94 ارب سے زائد کا اضافہ ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی پیش کردہ معاشی پالیسیوں، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی، اور عید کے بعد متوقع طور پر بجلی گیس کی قیمتوں میں کمی جیسے فیصلے سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کو فروغ دے رہے ہیں۔ دوسری جانب مقامی کرنسی مارکیٹوں میں جمعرات کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں ڈالر167.30روپے کی سطح پر پہنچ گیا ۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید 167روپے سے گھٹ کر166.95روپے اور قیمت فروخت 167.20 روپے سے بڑھ کر167.25روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں10پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 166.70 روپے سے بڑھ کر166.80روپے اور قیمت فروخت167.20روپے سے بڑھ کر 167.30 روپے ہوگئی ۔دیگر کرنسیوں میںیورو کی قدر میں 1روپے کا اضافہ ہوا جس سے یوروکی قیمت خرید 192.50روپے سے بڑھ کر193.50روپے اور قیمت فروخت 194.50روپے سے بڑھ کر195.50روپے ہوگئی۔