
مقبوضہ کشمیر میں عیدا لاضحی انتہائی مغموم اور مظلومانہ انداز میں منائی گئی،سڑکیں ویران اور بڑی جامع مساجد اور درگاہیں بند رہیں،ھاری تعداد میں مسلح بھارتی فورسز اورپولیس اہلکاروں کا گشت
بھارتی فوجیوں نے جولائی کے دوران 24کشمیریوں کو شہید کیا
ہفتہ 1 اگست 2020 17:55
(جاری ہے)
تاہم ان کا اصل مقصد لوگوں کو سزا دینا اور انہیں نماز عیدکی ادائیگی اور بھارت مخالف مظاہروں سے روکنا تھا۔ ان غیر معمولی پابندیوں کی وجہ سے کشمیری عوام نے زیادہ تر انفرادی طورپر یاصرف اہلخانہ پر مشتمل چھوٹے چھوٹے گروپوں میں نمازعید گھروں میں ادا کرنے کو ترجیح دی۔
ادھر کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ماہ جولائی میں ریاستی دہشت گردی کی مسلسل کارروائیوں کے دوران 24 کشمیریوں کو شہید کردیا۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ اس عرصے کے دوران بھارتی فوجیوںنے نہتے عوام پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کرکے کم از کم59 افراد کو زخمی کردیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی فوجیوں نے محاصروں اورتلاشی کی 400 سے زائد کارروائیوں کے دوران سینئر حریت رہنمائوں محمد اشرف صحرائی، فاروق احمد توحیدی اور امیر حمزہ سمیت 98 افراد کو گرفتار کیا جبکہ 7 خواتین کی بے حرمتی کی۔ اس کے علاوہ اس ماہ کے دوران 11 رہائشی مکانات اور دیگر عمارات کو تباہ کیا گیا اور متعدد گھروں کو لوٹ لیا گیا۔مقبوضہ کشمیر میں قابض حکام نے ایک ماہ سے تھوڑاسا زیادہ عرصے میں چار لاکھ سے زائد ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کیے۔ کشمیری عوام کی اکثریت کویقین ہے کہ ان میں سے زیادہ تر سندیں غیر مقامی ہندوؤں کو جاری کی گئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جب مقامی لوگوں کی سندیں جاری کرنی ہوتی ہیں تو قابض حکام تاخیر کر تے ہیں جبکہ غیر مقامی درخواست دہندگان کے لئے یہ عمل دو دن کے اندر مکمل کیاجارہا ہے۔ یہ امرقابل ذکر ہے کہ علاقے میں ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا عمل رواں سال 27 جون کو شروع ہوا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.