
اسلام آباد ہائیکورٹ: دہشتگرد کلبھوشن کے معاملے پر لارجر بنچ تشکیل دینےکا فیصلہ
لارجر بنچ کیلئے عابد حسن منٹو، حامد خان اور مخدوم علی خان عدالتی معاون مقرر، حکومتی آرڈیننس سے عالمی عدالت کے خدشات دور ہوئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ
ثنااللہ ناگرہ
پیر 3 اگست 2020
17:58

(جاری ہے)
آرڈیننس کے ذریعے سزا کے عدالتی جائزہ کی راہ ہموار کی گئی۔
فی الحال کلبھوشن کیلئے خود وکیل مقرر کرنے سے اجتناب کررہے ہیں۔ بھارت اور کلبھوشن کو موقع دیتے ہیں خود وکیل مقرر کریں۔وفاقی حکومت کو حکم دیتے ہیں کہ عدالتی فیصلے سے متعلق بھارت اور کلبھوشن یادیو کو آگاہ کیا جائے۔ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھارتی دہشتگرد کلبھوشن یادیو کیلئے سرکاری وکیل مقرر کرنے کی درخواست پرسماعت ہوئی۔ چیف جسٹس جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس میاں گل اورنگزیب نے درخواست پر سماعت کی۔ وفاق کی جانب سے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ 2016ء میں کلبھوشن یادیو کو پاکستان سے گرفتار کیا گیا۔ کلبھوشن نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا۔ بھارت کے ویانا کنونشن رول 36 کےتحت عالمی عدالت سے رجوع کرنے اور عالمی عدالت انصاف کی ہدایت پر قونصلر رسائی کا حکم دیا تھا۔ 7 جون 2020 کو کلبھوشن نے نظرثانی کیلئے معذرت کی۔ اس حوالے سے بھارت کو خط بھی لکھا گیا۔ اٹارنی جنرل نے عدالت میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی گرفتاری سے لے کر سزا ہونے اور قونصلر رسائی سے لے کر بھارت کیس میں جو بھی نقائص اٹھا کر فائدہ اٹھانا چاہتا ہے اس سے متعلق تمام باتوں پر دلائل دیے۔ جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا ہےکہ وفاقی حکومت بھارت کو کلبھوشن یادیو کیلئے وکیل مقرر کرنے کی دوبارہ پیشکش کرے، کیا یہ بہتر نہیں ہوگا کہ مئوقف کیلئے بھارتی سفارتخانے کو بلایا جائے۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ کے وقت سے متعلق استفسار پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ 2 سے 3 ہفتے کا وقت چاہیے۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا شفاف ٹرائل سب کا حق ہے۔عدالت نے درخواست پر سماعت 3ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔مزید اہم خبریں
-
ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے اور47 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں
-
پی ٹی آئی تحریک کا آغاز لاہور سے ہوگا، بڑی تعداد میں قیادت لاہور میں پہنچ گئی
-
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی جانب سے سلطنت عمان کے وفد کے اعزاز میں ایک باوقار عشائیہ
-
صوبہ کسی سیاسی کشمکش کا متحمل نہیں ہوسکتا، میری تجویز ہوگی کہ صوبے میں تبدیلی آئے
-
اگر پی ٹی آئی خود کے پی حکومت گرا کر کسی اور کو وزیراعلیٰ بناتی ہے تو جے یوآئی خیرمقدم کرے گی
-
پاکستان: گزشتہ سال ساڑھے چار کروڑ بچوں کو پولیو ویکسین پلائی گئی، یونیسف
-
غزہ: اسرائیلی امریکی مشترکہ امدادی مراکز پر چھ ہفتوں میں 798 ضرورتمند ہلاک
-
بنگلہ دیش: روہنگیا پناہ گزینوں کی آمد جاری، یو این اداروں کی امدادی اپیل
-
طالبان رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کا انسانی حقوق ماہرین کی طرف سے خیرمقدم
-
یمن: تجارتی بحری جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کی کڑی مذمت
-
عالمی یوم آبادی: نوجوان ایک منصفانہ اور مشمولہ دنیا کے خواہشمند، گوتیرش
-
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی قیمت 3 لاکھ 58 ہزارسے تجاوز کرگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.