سینیٹ نے بھارت کے پانچ اگست کے تمام اقدامات کو مستر دکر دیا ، مذمتی قرارداد منظور

کشمیری قیادت اور نوجوانوں کو رہا کیا جائے،میڈیا اور انٹرنیٹ پر پابندی ختم کی جائے،کشمیریوں کو حق خودارادیت فراہم کیا جائے، قرارداد اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کمیشن مقبوضہ کشمیر میں جارء انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حواکے سے انکوائری کمیشن تشکیل دے، مطالبہ

بدھ 5 اگست 2020 19:48

سینیٹ نے بھارت کے پانچ اگست کے تمام اقدامات کو مستر دکر دیا ، مذمتی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2020ء) سینیٹ نے بھارت کے پانچ اگست کے تمام اقدامات کو مستر دکر دیا ۔ بدھ کو حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے تیار کی گئی متفقہ قرارداد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پیش کی ۔ قراداد میں کہاگیا اکہ سینیٹ بھارت کے پانچ اگست کے تمام اقدامات کو مسترد کرتا ہے۔

(جاری ہے)

قرارداد کے مطابق کشمیری قیادت اور نوجوانوں کو رہا کیا جائے،میڈیا اور انٹرنیٹ پر پابندی ختم کی جائے،کشمیریوں کو حق خودارادیت فراہم کیا جائے۔ قرارداد میں کہاگیاکہ اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کمیشن مقبوضہ کشمیر میں جارء انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حواکے سے انکوائری کمیشن تشکیل دے۔ قرارداد کے مطابق پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔