نیب نے مریم نواز کو غیر قانونی اراضی کیس میں 11 اگست کو طلب کرلیا
نون لیگی راہنماءکو 200کنال اراضی غیر قانونی طور پر اپنے نام کرانے کے الزام میں طلب کیا گیا ہے .نیب ذرائع
میاں محمد ندیم جمعرات 6 اگست 2020 12:40
(جاری ہے)
2014 میں رائے ونڈ میں مریم نواز کے نام 200 ایکڑ زمین منتقل کی گئی، 100 کنال زمین شہباز شریف اور 100 کنال زمین نواز شریف کے نام منتقل کی گئی جبکہ زمین منتقلی میں ایل ڈی اے کے قواعد و ضوابط کو نظر انداز کیا گیا‘نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف فیملی کی زمین کے ارد گرد تمام رقبے کو گرین لینڈ قرار دیا گیا، شریف فیملی کی اراضی کے ارد گرد تعمیرات کو روکنے کے لئے اراضی کو گرین لینڈ قرار دیا گیا، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احمد چیمہ اور سابق ڈی سی او لاہور نور امین مینگل سے بھی تحقیقات کی جائیں گی. واضح رہے کہ آج احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کردی ہے احتساب عدالت کے جج امجد نذیرچوہدری نے رمضان شوگر مل ریفرنس کی سماعت کی، اس دوران شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ صدر پاکستان نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب کررکھا ہے، شہباز شریف نے اسلام آباد جانا ہے لہذا عدالت سے ان کو جانے کی اجازت دی جائے. عدالت نے کہا کہ شہباز شریف پر فردجرم عائد ہونی ہے، وہ ادھرہی رہیں جب کہ عدالت نے نیب کورٹ سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ زیر حراست حمزہ شہباز کہاں ہے جس پر نیب کورٹ نے کہا کہ حمزہ شہباز راستے میں ہیں وہ آرہے ہیں‘شہباز شریف نے کمرہ عدالت میں فاضل جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کا حکم ماننے کو تیار ہوں، مجھے اسلام آباد جانا ہے، مجھے کمر کی تکلیف ہے میں زیادہ کھڑا نہیں ہوسکتا. شہباز شریف وکیل نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ رمضان شوگر ملز میں فرد جرم عائد نہ کی جائے، آج صدر پاکستان نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر رکھا ہے، عدالت نے کہا کہ آج فرد جرم عائد ہونی ہے حمزہ شہباز آتے ہیں تو کارروائی کرتے ہیں. وکیل شہباز شریف نے کہا کہ عدالتی ریکارڈ کے لیے شہباز شریف پیش ہوئے ہیں، فرد جرم کے حوالے سے ابھی دلائل دینا ہیں، یہ کیس بد نیتی پر مبنی ہے، مجھے کیس کی تیاری کا موقع دیا جائے عدالت نے کہا کہ بہت موقع دے چکے ہیں آپ بحث کریں، فرد جرم آج ہی عائد کریں گے، آپ دلائل دیں‘عدالت نے فرد جرم عائد نہ کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کردی جس پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے صحت جرم سے انکار کیا جس کے بعد عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے گواہوں کو طلب کرلیا. شہباز شریف نے کہا کہ میں نے کھربوں کے منصوبے لگائے ہیں، آج تک سرکار کا ایک روپے کا پٹرول استعمال نہیں کیا، خدا کی قسم کھا کہ کہتا ہوں نیک نیتی سے کام کیا ہے، اب مجھے یہ گندے نالے کے کیس میں پھنسا رہے ہیں، عوام کی خدمت میرا فرض تھا میں نے کوئی احسان نہیں کیا.
مزید اہم خبریں
-
صدر ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان
-
نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے گیمبیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ملاقات
-
پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا
-
جن سے اپنا صوبہ نہیں چلایا جا رہا وہ پنجاب کی کارکردگی سے حسد کر رہے ہیں‘عظمیٰ بخاری
-
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں معاشی استحکام لانے کیلئے حکومتی اقدامات کی تعریف
-
نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبہ میں ہنر مند بنا کرمعاشرے کا مفید شہری بنائیں گے ،شزہ فاطمہ
-
متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں کمی ، یواے ای کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر37.44 فیصدکااضافہ ،درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر34.30 فیصدکمی
-
امریکی سفیر کی پی ٹی آئی رہنماؤں سے اہم ملاقات
-
اسلام آباد کی انتظامیہ نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان
-
چیف جسٹس کا فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار ” جنٹلمین “کو رپورٹ میں بری کیوں کیا جا رہا ہے؟.قاضی فیض عیسی
-
لوگوں کی خواہش ہے میرے خلاف انکوائری ہو لیکن یہ خواہش پوری نہیں ہوگی، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.