سینکڑوں افراد دوسری جماعتوں کو خیر آبا کہہ کر پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے

جمعرات 13 اگست 2020 13:41

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2020ء) وارڈ نمبر 18 چہلہ بانڈی میں راجہ عارف کیانی کی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی کی اہم مشاورتی تقریب کا انعقاد ، تقریب آمد پر سٹی صدر پی ٹی آئی سید چن شاہ کا پرتپاک استقبال کیا گیا ، اس موقع پر سینکڑوں افراد دوسری جماعتوں کو خیر آبا کہہ کر پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ، آئندہ الیکشن 2021 میں کامیابی کے لئے پی ٹی آئی کے سٹی صدر سید چن شاہ متحرک کردار ادا کرنا شروع کردیا ہے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید چن شاہ نے کہا کہ عمرا ن خان ، بیرسٹر سلطان کی قیادت میں آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی اور حکومت بنا کر عام آدمی کارائج قائم کریگی ، پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا ان کا جائز مقام دیا جائے گا ، نئے شامل ہونے میں محمد ایاز اعوان، الیاس میر ، ساجد سرفراز ، عابد حسین ودیگر کی قیادت میں سینکڑوں افراد نے بلا تھام لیا اور پارٹی کی کامیابی کے لئے اپنی کوششیں شروع کردیں ، سید چن شاہ نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے افراد کو ہار ڈال کر مبارکباد دی اور انھیں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔