چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 753 نئے کیس، 10اموات رپورٹ

2,64,060 متاثرہ افراد صحتیاب، ایکٹو کیسز کی تعداد 16,475 رہ گئی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

جمعرات 13 اگست 2020 16:23

چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 753 نئے کیس، 10اموات رپورٹ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 753 مریضوں کے ٹیسٹس مثبت آئے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 10 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے 9 افراد ہسپتالوں میں جاں بحق ہوئے جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اپنی جان کی بازی ہار گیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کووڈ۔

19کے 19 ہزار 221 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے سندھ میں 7 ہزار 870، پنجاب میں 6 ہزار 640, خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 382، اسلام آباد میں 2 ہزار 169,بلوچستان میں 786، گلگت بلتستان میں 170,آزاد کشمیر میں 204 ٹیسٹ کئے گئے۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 64 ہزار 60 ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔

19 کے مریضوں کے لئے مختص ایک ہزار 859 وینٹیلیٹرز پر 144 مریض ہیں۔اس وقت ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 16 ہزار 475 ہے۔ ابھی تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 86 ہزار 674 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 164,بلوچستان میں 12 ہزار 44، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 402, اسلام آباد میں 15 ہزار 323،خیبر پختونخوا میں34 ہزار 947، پنجاب میں 94 ہزار 865 اور سندھ میں 1 لاکھ 24 ہزار 929 مریض ہیں۔

ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 139 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 297 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 افراد ہسپتال میں جاں بحق ہوئے جبکہ 1 مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران کووڈ۔19 کی وجہ سے جان کی بازی ہار گیا۔ پنجاب میں 2 ہزار 179 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں جان کی بازی ہار گئے۔ خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 235، اسلام آباد میں کل 173 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران کووڈ۔

19 سے زندگی کی بازی ہار گیا ،بلوچستان میں 138,گلگت بلتستان میں 58 اموات ہوئیں، آزاد کشمیر میں 59 اموات ہوئیں۔ اب تک ملک بھر میں 22 لاکھ 5 ہزار 664 کووڈ۔19کے ٹیسٹ کئے گئے۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 1 ہزار 341 مریض زیر علاج ہیں۔