پنجاب اور سندھ میں پولیو مہم کا آغاز کل سے ہوگا

جمعہ 14 اگست 2020 12:37

پنجاب اور سندھ میں پولیو مہم کا آغاز کل سے ہوگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2020ء) پنجاب اور سندھ میں پولیو مہم کا آغاز کل( ہفتہ)15 اگست جبکہ بلوچستان اور آزاد کشمیر میں 17 اگست سے ہوگا۔

(جاری ہے)

انسداد پولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے اور 6 سے 59 ماہ کے بچوں کو وٹامن اے کی خوراک بھی دی جائے گی تا کہ بچوں کی قوت مدافعت میں اضافہ کیا جا سکے۔خیبر پختوانخواہ میں پولیو مہم کا آغازہو چکا ہے اور اس مہم کے دوران پاکستان کے 130 اضلاع میں 34 ملین سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا ئوکے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔ مذکورہ مہم جولائی میں کامیاب مہم کے بعد چلائی جا رہی ہے۔