فیڈریشن میں حقوق کے حصول کی بات کرنیوالے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،جمیل اکبربگٹی

ٰہمیں صدیوں پرانی پلوچ روایات کے مطابق چلنا ہے ، کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے،انٹرویو

بدھ 26 اگست 2020 20:21

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اگست2020ء) شہید نواب اکبر خان بگٹی کے صاحبزادے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے کہا ہے کہ فیڈریشن میں حقوق حاصل کرنے کی بات کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہ رہے ہیں پاکستان میں ہر کوئی اپنے مفادات تک سیاست کا حصہ بنتا ہے والد کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بعد سیاست سے نفرت ہوچکی ہے بلوچستان کے پشتون علیحدہ ہونا چاہتے ہیںہمیں کوئی اعتراض نہیں ہم چاہتے ہیں کہ بلوچ علاقوں کو بلوچستان کا حصہ بنا یا جائے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے ایک انٹر ویو میں کیا نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے کہا کہ دنیا کی اپنے اپنے مفادات ہیں امریکہ کو اپنے مفادات اور چین کو اپنے مفادات عزیز ہیں بلوچ اس وقت مختلف مسائل سے دو چار ہیں ،میرے ان باتوں سے لوگ مایوس ہونگے، حقیقت یہی ہے ہمارے نزدیک ہمارا کوئی دوست نہیں بھارت بھروسے کا لائق نہیں ایران کے بھی اپنے مفادات ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فیڈریشن کا حصہ رہ کر حقوق حاصل کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہ رہے ہیں پاکستان میں سیاست کرنے کا شوق نہیں تھا تاہم والد کو دیکھتا تھا لیکن نواب اکبر بگٹی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بعد سیاست سے نفرت ہوچکی ہے بلوچستان کے پشتون علیحدہ ہونا چاہتے ہیں یا افغانستان میں شامل ہونا یا آزاد پشتونستان ،جنوبی پشتونخوا بنانے کے مطالبے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہیں تاہم ملک کے بلوچ علاقے ڈیرہ غازی خان ،کند کوٹ ،راجن پور،کشمور،کو بلوچستان کا حصہ بنا یا جائے انہوں نے کہا کہ ہر کوئی سیاست میں اپنے مفادات کے لئے شامل ہوتا ہے نواب اکبر بگٹی اس بات کے قائل تھے کہ ہمیں صدیوں پرانی پلوچ روایات کے مطابق چلنا ہے اور کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے بلوچ ننگ وناموس کے مطابق چلنے سے شہد کی ندیاں تو نہیں ملیں گی البتہ مشکلات اور دشواریاں پیش آئی ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچوں کی آبادی بکھری ہوئی ہے یہ بات کہنے پرمجھ سے کچھ لوگ ناراض ہوگئے تھے بلوچستان میں حقوق کیلئے لڑنے والے حقیقی بلوچ لیڈر شپ نواب خیر بخش مری،سردار عطاء اللہ مینل،میر غوث بخش بزنجو،گل خان نصیر اور نواب اکبر خان بگٹی نے ہمیشہ مشکلات کا سامنا کیا بلکہ جیلیں کاٹی اور پابند سلاسل ہوئیں ۔