بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے تمام ممالک میں مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی ان کے تمام مسائل پر ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہمارا مشن ہے،میاں طارق جاوید

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 5 ستمبر 2020 17:34

بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے تمام ممالک میں مسائل حل کرنے کے ساتھ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے تمام ممالک میں مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی ان کے تمام مسائل پر ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہمارا مشن ہے جسے ہم پورا کرینگے اسی لیے ہم نے تمام ممالک میں پاکستان اوورسیز کمیونٹی کی تنظیمیں تشکیل دیدی ہیںان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل میاں طارق جاوید نے یونائیٹڈ عرب امارات کے سنٹرل ایگزیکٹو سٹرکچر کے عہدیداران کا حلف لینے کے بعد کیا انہوں نے کہاکہ پہلے بیرون ممالک مقیم پاکستانی اپنے آپ کو اکیلا سمجھتے تھے لیکن آج خدا کے فضل و کرم سے ہر جگہ ہر ملک میں تنظیمیں موجود ہیں ۔



اس موقع پر نو منتخب باڈی جس میں صدر ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری ،سینئر نائب صدر محمد عاطف خان، نائب صدر طارق محمود چوہدری،جنرل سیکرٹری سہیل عامر گھمن ،فنانس سیکرٹری آصف علی پراچہ،انفارمیشن سیکرٹری حافظ سید اطاعت حسین وارثی

جبکہ سوشل میڈیا ٹیم پی او سی گلوبل یو اے ای کیلئے محمد فرحان ، حافظ سید اطاعت حسین وارثی،محمد وقاص گھمن ،جبکہ دوبئی اسٹیٹ سٹرکچر کے لیے صدر رانا شہزادہ انیس،نائب صدر طارق رشید چوہدری،جنرل سیکرٹری محمد وقاص گھمن،جوائنٹ سیکرٹری محمد بلال آصف،شارجہ اسٹیٹ سٹرکچر کے لیے صدر خالد سعید ،نائب صدر محمد فرحان،اجمان اسٹیٹ سٹرکچر کے لیے صدر محمد اسلم سرکانی ،نائب صدر عاصم شہزاد ،جنرل سیکرٹری محمد صدیق یاسین ،جوائنٹ سیکرٹری میاں محمد عرفان قریشی،انفارمیشن سیکرٹری محمد یونس بزدار،راس الخیمہ کے اسٹیٹ سٹرکچر کے لیے صدر عابد شریف نائب صدر محمد شکیل اختر ذیلدار سیکرٹری تنویر احمد ، فجورہ اسٹیٹ سٹرکچر کے لیے صدر خلیل الرحمان بونیری سے چیئرمین پاکستان اوور سیز کمیونٹی گلوبل میاں طارق جاوید نے حلف لیا اور ان سے اس بات کی توقع ظاہر کی کہ کے بیرون ممالک پاکستانیوں کے ترجیحی بنیادوں پر مسائل حل کرینگے۔

(جاری ہے)



جبکہ حکومت پاکستان دوہری شہریت رکھنے والے تمام پاکستانیوں کو پاکستان میں انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دیکر ہماری کوشش کو تسلیم کرکے جمہوری ہونے کا ثبوت دیا ہے اب انشاء اللہ حکومت پاکستان میں بیرون ممالک مقیم پاکستانی ناصرف بیرون ممالک سے اپنی سرمایہ کاری کرکے پاکستان میں معاشی استحکام لائینگے بلکہ انتخابات میں حصہ لیکر ناصرف اپنے حصے کا کردار ادا کرینگے بلکہ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی عزت میں اضافہ بھی کرینگے۔جو کہ پاکستان اوورسیز کمیونٹی کے لیے اعزاز کی بات ہے ۔