ایشین روک بال چیمپیئن شپ آئندہ برس جون میں کھیلی جائے گی

ہفتہ 12 ستمبر 2020 15:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2020ء) ایشین روک بال چیمپیئن شپ آئندہ برس جون میں ملائیشیا میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان روک بال فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل امہ لیلی کلثوم رانا نے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان روک بال فیڈریشن نے ایشین روک بال چیمپیئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں اور یہ چیمپیئن شپ میں 6 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان سمیت بنگلہ دیش، بھارت، سری لنکا، تھائی لینڈ اور میزبان ملائیشیا شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا چناؤ قومی روک بال چیمپیئن شپ کے دوران کیا جائے گا، جس کو آئندہ ماہ اکتوبر میں منعقد کروانے کی منصوبہ بندی پاکستان روک بال فیڈریشن بنا رہی ہے۔

(جاری ہے)

امہ لیلی کلثوم رانا نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث کھیلوں اور کھلاڑیوں کا بہت نقصان ہوا ہے اور اس کمی کو پورا کرنے کے لئے کم از کم چار ماہ کا عرصہ چاہئے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا چناؤ میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔