نیئر حسین بخاری کی احسن اقبال سے ملاقات ،اے پی سی ایجنڈا پر مشاورت

سیکرٹری جنرل پی پی پی اور مرکزی قیادت مختلف جماعتوں کے قائدین کو دعوت نامے پہنچا رہے ہیں، ذرائع

جمعہ 18 ستمبر 2020 13:20

نیئر حسین بخاری کی احسن اقبال سے ملاقات ،اے پی سی ایجنڈا پر مشاورت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2020ء) پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن)احسن اقبال سے ملاقات کی جس میں اے پی سی ایجنڈا پر مشاورت کی گئی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نی(ن) لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال سے ملاقات کی جس میں اے پی سی میں شرکت کی باقاعدہ دعوت دی گئی ،سیکرٹری جنرل پی پی پی اور مرکزی قیادت مختلف جماعتوں کے قائدین کو دعوت نامے پہنچا رہے ہیں،اے این پی کے نائب صدر امیر حیدر ہوتی کو گزشتہ روز دعوت نامہ دیا گیا تھا