لاہور،گاڑی کو راستہ نہ دینے کے معمولی جھگڑے پر فائرنگ کر کے 2بھائیوں کو زخمی کرنے والا اشتہاری ملزم گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 21 ستمبر 2020 11:53

لاہور،گاڑی کو راستہ نہ دینے کے معمولی جھگڑے پر فائرنگ کر کے 2بھائیوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ل ٹاوٴن انویسٹی گیشن اسد مظفر کی سربراہی میں لیاقت آباد پولیس کی کارروائی۔ گاڑی کو راستہ نہ دینے کے معمولی جھگڑے پر فائرنگ کر کے 2بھائیوں کو زخمی کرنے والا اشتہاری ملزم گرفتار۔ ملزم انجم مسیح نے 2017میں شہری شبیر یونس مسیح کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

پرانے مقدمے کی رنجش پر ملزم انجم مسیح نے 2ماہ قبل شبیر مسیح کے بھائی معظم مسیح پر بھی فائرنگ کر دی تھی۔ ملزم کی فائرنگ سے معظم مسیح بائیں ٹانگ کٹنے کی وجہ سے معذور ہو گیا تھا۔ انویسٹی گیشن پولیس لیاقت آباد نے اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے خطرناک اشتہاری ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش۔