Live Updates

وزیر اعظم پاکستان کی انتھک کوشش سے ملک ترقی کی جانب گامزن ہے ،راجیش کمار جگوانی

جمعرات 24 ستمبر 2020 19:17

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف اقلیتی ونگ نادرن سندھ سکھر ریجن کے صدر راجیش کمار جگوانی عرف راجہ جگوانی نے کہا ہے وزیر اعظم پاکستان کی انتھک کوشش سے ملک ترقی کی جانب گامزن ہے ،ملک مین اقلیتی برادری کے حقوق کیلئے وفاقی حکومت کی کوش کبھی بھلائی نہیں جاسکتی ،پی پی نے ہمیشہ سندھ میں اقلیتی برادری سے حقوق فراہمی کے نام پر ووٹ حاصل کئے ہیں ،سندھ کے عوام پی پی کی عوام دشمن پالیسیوں سے بخوبی آگاہ ہوچکے ہیں ،آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامایب ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف وفود سے پاکستان تحریک انصاف اقلیتی ونگ نادرن سندھ سکھر ریجن کا صدر بننے کی مبارکباد وصول کرنے کے دوران کیا، پاکستان تحریک انصاف اقلیتی ونگ نادرن سندھ سکھر ریجن کے صدر راجیش کمار جگوانی عرف راجہ جگوانی کا مزید کہنا تھا کہ کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے دوران جس انداز سے وزیر اعظم نے عوام کی فلاح و بہود کیلئے احساس کفالت و دیگرپروگرام شروع کرکے پاکستان کی غریب عوام کو شفاف طریقہ کار سے مدد کی جس کی مثال نہیں ملتی ، پاکستان تحریک انصاف اقلیتی ونگ نادرن سندھ سکھر ریجن کے صدر راجیش کمار جگوانی عرف راجہ جگوانی نے کہا کے ملک کے کرپشن میں ملوث سیاستدانوں کے خلاف کاروائیاں جای ہے انشائ ملک وقوم کو پیسہ لوٹنے والے جیلوں میں جائینگے ،پاکستان کی باشعور عوام عمران خان کے وڑن کرپشن سے پاک نیا پاکستان پائیہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات