سندھ و کراچی تباہ ہوگئے ،بیانات سے نکل کر عملی جدوجہد کرناہوگی طارق حسن

کراچی معاشی حب ہے کراچی کی ترقی ملک کی ترقی 1100 ارب سے عوام کو فوری ریلیف دیا جائے ،رہنما مسلم لیگ (ق)

جمعرات 24 ستمبر 2020 19:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ(ق)سند ھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے وفاقی و صوبہ سندھ کی حکومتیں اختیارات و مفادات سے بالاتر ہوکر اسٹیک ہولڈر اور اس شہر کی خدمت کرنیوالی جماعتوں سے مشاورت کرکے کراچی پیکج باہمی یکجہتی کے ذریعے سنگ میل ثابت ہوسکتا ہے سندھ و کراچی کے حالیہ بارشوں کے بعد کی صورتحال افسوسناک ہے اندرون سندھ کے کئی شہروں و گوٹھوں میں گندہ پانی اب بھی موجود ہے اور کراچی کی سڑکیں بھی تالاب بن گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے 1100 ارب کے پیکیج دینا ضروری لیکن عوام کی داد رسی اسوقت ضروری ہے ۔طارق حسن نے کہا کہ اندرون سندھ بلخصوص کراچی کے تباہ حال انفرااسٹرکچر و مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنا اشد ضروری ہے کراچی معاشی حب ہے کراچی کی ترقی ملک کی ترقی ہے پاکستان مسلم لیگ (ق) شہر کی ترقی و خوشحالی کی ضامن ہے کراچی سب کا ہے مل جل کر دلوں کو صاف کرکے تجربہ کا افراد پر مشتمل کمیٹی ہی سندھ و کراچی کے مسائل بروقت حل کرسکتی ہے اس سلسلے میں اپیل کرتا ہوں کہ وزیر اعظم عمران خان اور گورنر سندھ . وزیر اعلی سندھ چپقلیسں کو چھوڑکر ملکی مفاد میں کردار ادا کریں کیونکہ عوام فوری ریلیف کے منتظر ہیں ۔