لندن بھاگنے وا لے جلدگرفتار کرکے پاکستان لائے جائیں گے،عدالتیں انہیں سزا دیں گی،سیدہ فرح اعظمی

جمعرات 24 ستمبر 2020 21:03

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2020ء) ماضی میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے قومی خزانے اور ملک وقوم کو نقصان پہنچانے والے گرفتاری کے خوف سے لندن بھاگ گئے جو جلدگرفتار کرکے پاکستان لائے جائیں گے اور عدالتیں انہیں سزا دیں گی ، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان میں خدمت کا سفر جاری ہے اور عوامی مسائل تیزی سے حل کئے جارہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی سیدہ فرح اعظمی نے گوہد پور میں خواتین سے بات چیت کے دوران کیا ، صغراں تبسم ، حمیدہ بیگم ، کبری خانم اور دیگر بھی موجو دتھیں ، رکن صوبائی اسمبلی سیدہ فرح اعظمی نے مزید کہا کہ ہردور میں عوام کو ترقی وخوشحالی کے جھانسے دے کر اقتدار میں آنے والوں نے ملکی خزانے کو نقصان پہنچایا جس کی وجہ سے ملک وقوم کے مسائل میں اضافہ ہوا، انہوں نے کہا کہ ایٹمی اسلامی ملک پاکستان نے ہردور میں ملکی ترقی وخوشحالی اور عالمی سطح پر بہتر فیصلے کرکے پاکستان کاوقار بلند کیا لیکن پاکستان میں حکمرانی کرنے والوں نے ہمیشہ کرپشن ولوٹ مار کرکے ملک وقوم کو نقصان پہنچایا ، سیدہ فرح اعظمی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اوروزیر اعلی عثمان بزدار کی قیادت میں عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جارہے ہیں اور عوامی مسائل حل کئے جاتے رہیں گے