مون سون ہوائیں کل پاکستان میں داخل ہوں گی: محکمہ موسمیات

ہفتے سے بدھ تک بالائی پنجاب، کشمیر، خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے

جمعہ 25 ستمبر 2020 15:49

مون سون ہوائیں کل پاکستان میں داخل ہوں گی: محکمہ موسمیات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2020ء) محکمہ موسمیات نے مون سون ہوائوں کے کل ( ہفتہ ) کی شام سے پاکستان میں داخل ہونے اورہفتے سے بدھ تک بالائی پنجاب، کشمیر، خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کی جانب سے اتوار سے منگل کے دوران جنوبی پنجاب میں تیز ہوائیں چلنے اور آندھی کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔