آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں موسم گرم و خشک رہنے، لاہور، قصور ، سیالکوٹ اورگوجرانوالہ میں بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ہفتہ 26 ستمبر 2020 13:07

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں موسم گرم و خشک رہنے، لاہور، قصور ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے تاہم صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت خطہ پوٹھوہار، قصور،سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جس کے باعث کئی روز سے جاری گرمی اور حبس میں خاطر خواہ کمی کے امکانات ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز لاہور کا درجہ حرارت کم سے کم36 اور زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب74 فیصد رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تا ہم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ،بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی سب سے زیادہ بارش اٹک میں 11ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت رحیم یار خان میں 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔