پاکستان کے چھٹے منتخب وزیراعظم اور آئی آئی چندریگر کی ساٹھویں برسی منائی گئی

ہفتہ 26 ستمبر 2020 17:18

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) پاکستان کے چھٹے منتخب وزیراعظم اور آئی آئی چندریگر کے نام سے معروف اسماعیل ابراہیم چندریگر کی ساٹھویں برسی ہفتہ کو منائی گئی۔ اس موقع پر ملک بھر کے مختلف حصوں میں منعقدہ تقریبات اور میڈیا نے ملک کے لئے ان کی خدمات کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ 15 ستمبر 1897ء کو احمد آباد (بھارت) میں جنم لینے والے آئی آئی چندریگر نے بمبئی سے قانون کی تعلیم حاصل کی اور ان کا شمار تحریک پاکستان کے بانیان میں ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی پہلی کابینہ میں بطور وزیر تجارت خدمات سر انجام دینے کے بعد ابراہیم اسماعیل چندریگر 1951ء سے 1953ء تک پنجاب کے گورنر بھی رہے۔ بعد ازاں انہوں نے 1995ء سے 1957ء کے دوران بطور وزیر قانون بھی کام کیا۔ 17 اکتوبر 1957ء کو وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد آئی آئی چندریگر کو 11 دسمبر 1957ء کو عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ پس پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں وہ نور الامین کے بعد سب سے کم عرصہ تک وزیراعظم رہنے والے دوسرے شخص تھے۔ نور الامین 13 دن کے لئے پاکستان کے وزیراعظم رہے تھے۔ اسماعیل ابراہیم چندریگر کا انتقال 26 ستمبر 1960ء کو لندن میں ہوا۔