سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اے پی سی میں تقریر کو(ن)لیگ کے لوگوں نے بھی پسند نہیں کیا، انہیں نواز شریف کی تقریر پر سب سے زیادہ دکھ ہے ،
ان میں اب قیادت کی تبدیلی سے متعلق سوچ جنم لے رہی ہے، عمران خان حقیقی جمہوری لیڈر ہیں جو کسی بھی مارشل لا ء کا حصہ نہیں رہے، شہبازشریف کو گلگت بلتستان میں کوئی نہیں جانتا، سی پیک اہم منصوبہ ہے جو ملک کی اقتصادی ترقی میں اہم کرداراداکر ے گا، آئندہ دو سال میں طبی آلا ت کی پیداوار میں پاکستان خودکفیل ہوجائے گا، حکومت فیصل آباد میں دو سو ایکڑ اراضی پر میڈیکل انڈسٹری زون اور سیالکوٹ میں سمبڑیال کے مقام پر پانچ سو ایکڑ اراضی پر ٹیکنالو جی سٹی اور نالج سٹی قائم کرنے جا رہی ہے، وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کی پی سی ایس آئی آر میں میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 26 ستمبر 2020 22:38
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ شہبازشریف کو گلگت بلتستان میں کوئی نہیں جانتا نہ ہی وہ کبھی وہاں گئے ہیں۔
انہوںنے کہا کہ ا سی پیک اہم منصوبہ ہے جو ملک کی اقتصادی ترقی میں اہم کرداراداکر ے گا، بھارت مسلسل سی پیک میں مشکلات کھڑی کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں پر منحصر ہے،سی پیک پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا،پاکستان انجینئرنگ کونسل اور فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ اور منیجمنٹ کمپنی (فیڈمک) کے تعاون سے دو سو ایکٹر پر محیط میڈیکل انڈسٹریل زون بنا رہے ہیں،کوروناوباء کے دوران میڈیکل کٹس ملک سے باہر برآمد کی گئیں،آئندہ دو سال میں طبی آلا ت کی پیداوار میں پاکستان خودکفیل ہوجائے گا،انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں،نوجوانوں کو روزگار کے وسیع مواقع فراہم کرنے کے لیے حکومت تمام وسائل بروئے کا ر لارہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت فیصل آباد میں دو سو ایکڑ اراضی پر میڈیکل انڈسٹری زون اور سیالکوٹ میں سمبڑیال کے مقام پر پانچ سو ایکڑ اراضی پر ٹیکنالو جی سٹی اور نالج سٹی قائم کرنے جا رہی ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ طبی آلات کی پیداوار میں پاکستان خود کفیل ہو چکا ہے، اس وقت ملک میں 1100 وینٹی لیٹرز تیار ہو رہے ہیں، پاکستان بیلجیئم اور امریکہ کو معیاری سینیٹائزر اور فرانس کو وینٹیلیٹرز برآمد کر رہا ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ دو بڑے یونٹس لگائے جا رہے ہیں جو ویکسین کی تیاری میں استعمال ہونے والی سوئی تیار کریں گے جو ایک دفعہ کے بعد ناقابل استعمال ہو گی، ویکسین کی تیاری اگلے سال مکمل ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل اور فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ اور مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) کے تعاون سے دو سو ایکٹر پر محیط میڈیکل انڈسٹریل زون بنا نے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت طے پا نے سے ملک میں میڈیکل انڈسٹری کے میدان میں بہتری آئے گی۔مزید اہم خبریں
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
-
صدر آصف علی زرداری سے ترک بری افواج کے کمانڈر کمانڈرسیلکوک بایراکتار اوغلو کی ملاقات ، دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
-
اطالیہ کی سفیر کی احمد چیمہ سے ملاقات ،مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
پارلیمانی جماعتیں قائمہ کمیٹیوں کیلئے اپنے چیئرمینوں کے ناموں کو حتمی شکل دیں، ایاز صادق
-
اسٹیبلشمنٹ کے دئیے نتائج پر کب تک سمجھوتہ کرتے رہیں گی مولانا فضل الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.