بھارت کا اقلیتوں اور کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم کو دیکھ دیکھ کر انسانیت کا کلیجہ منہ کو آتا ہے،مولاناعبدالقادرلونی

بھارت اپنی جارحیت کے ذریعے مسلسل مظلوم کشمیریوں اور اقلیتوں کا لہو بہا رہا ہے، امیر جمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان

ہفتہ 26 ستمبر 2020 23:56

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے سینئر نائب امیر صوبائی امیر بلوچستان امیرمولاناعبدالقادرلونی مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین ڈپٹی جنرل سیکرٹری نجیم خان ایڈوکیٹ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری مولنامحمودالحسن قاسمی مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی ودیگرنے کہا کہ بھارت کا اقلیتوں اور کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم کو دیکھ دیکھ کر انسانیت کا کلیجہ منہ کو آتا رہا ہے بھارت نے انتہا پسندی اور دہشتگردی کا جو راستہ اختیار کیا ہے ان کے ظلم وبربریت پوری دنیا پر کھل کر عیاں ہوچکی ہے اقوام متحدہ اور عالمی قوتوں کا شرمناک کردار کھل کر مظالم پربھارت کی حمایت کر رہے ہیں۔

بھارت اپنی جارحیت کے ذریعے مسلسل مظلوم کشمیریوں اور اقلیتوں کا لہو بہا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس ظلم اور بربریت کی آگ پر عالمی قوتوں اور اقوام متحدہ کی جو ذمہ داریاں بنتی تھیں انہوں نے ادا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں،سکھوں اور نچلی ذات کی ہندو اور دیگر اقلیتوں پر مذہب کی بنیاد پر بار بار ذات پات کی بنیادپرتشددکا نشانہ بنایاجارہا ہے نریندرمودی کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت بھارت میں انسانی قدروں کو بری طرح پامال کر رہی ہے انسانیت کی نسل کشی کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی ہندو اکثریت اگر ا?ج نہیں تو کل جرمنی کی طرح بھارت کے ہٹلر مودی سے اظہارِ برات کر کیجان چھڑانا ہو گا انہوں نے کہا مودی سرکار کی مظالم بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ مودی سرکار کے ظالمانہ اقدامات اقلیتوں اور کشیمریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرنے کی کوشش ہیبھارت نے انتہا پسندی اور تعصب کا جو راستہ اختیار کیا ہے وہ خود بھارت کے لیے خطرناک ہے انہوں نے کہا کہ مودی سرکار سے مسلمانوں کی خودمختار اور باوقار حیثیت برداشت نہیں ہورہی ہے ظلم وجبر سے بھارت کے مسلمان کوبیبس کیاجارہا ہے مسلمان کرب اور پریشانی سے دوچار ہے انہوں نے کہا کہ مودی کی جنونی اور انتہاپسندی سیانسانی قوانین کو روندجارہاہیظلم و بربریت کے تمام ریکارڈ توڑدیے جوخطے کی امن اور سلامتی کے لیے سنگین خطرے کا باعث ہوں گی لیکن اقوام متحدہ اور نام نہاد انسانی حقوق کے علمبردار امریکہ کی لونڈی بن چکی ہے آج تک تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں