مودی اور عمران خان ایک ہی سکہ کے دو رخ ہیں، پلوشہ خان

منگل 29 ستمبر 2020 18:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2020ء) مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پلوشہ خان نے کہاہے کہ مودی اور عمران خان ایک ہی سکہ کے دو رخ ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران خان دشمن ملک سے نہیں لڑتے اپنے ملک میں داداگیری کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کا کرپشن بیانیہ علیمہ خان کی سلائی مشین سے بے نقاب ہوا ۔ انہوںنے کہاکہ بنی گالا محل کی ہر اینٹ چندے میں خورد برد کی داستان سناتی ہے ۔