
وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست ملک سے فرار ہوگئے
زلفی بخاری اطلاع دے کر ملک سے باہر جاچکا ہے، اب واپس نہیں آئے گا، ایک وفاقی وزیر نے بھی اپنی پوری فیملی باہر بھیج دی ہے، ان کو خدشہ ہے پی ڈی ایم کے انکشافات پر ان کے نام ای سی ایل میں نہ آجائیں۔سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا دعویٰ
ثنااللہ ناگرہ
منگل 6 اکتوبر 2020
21:15

(جاری ہے)
یہ اتنے بہادر ہیں کہ ایک اور وفاقی وزیر نے اپنی پوری فیملی باہر بھیج دی ہے۔ لیکن ہمارے بچے یہاں مریں گے۔ ہمارے تو آباؤ اجداد کی قبریں ادھر ہیں، ہم نے کہاں جانا ہے؟ ان کے بچے ملک سے باہر اور بہت اہم ہیں، جبکہ مروانے کیلئے غریبوں کے بچے ہیں۔
انہوں نے کہا موجودہ صورتحال خانہ جنگی کی طرف جارہی ہے۔ دوسری جانب پی ڈی ایم نے اٹھارہ اکتوبر کو کوئٹہ کی بجائے کراچی میں منعقد کر نے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیر کو پی ڈی ایم کی سٹیرنگ کمیٹی نے پی ڈی ایم نے پہلا جلسہ کوئٹہ کی بجائے کراچی میں کر نے کا فیصلہ کرلیا ہے۔18اکتوبر کراچی میں ہونے والے جلسے کی میزبانی پیپلز پارٹی کرے گی۔ احسن اقبال نے جلسوں کے شیڈول بارے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 16 اکتوبر گوجرانولہ، 18 اکتوبر کو کراچی میں جلسہ ہوگا۔ کوئٹہ میں 25 اکتوبر کو عظیم الشان جلسہ ہوگا ،22 نومبر کو پشاور، 30 نومبر کو ملتان میں جلسہ ہوگا۔ 13 دسمبر کو سب سے بڑا جلسہ لاہور میں ہوگا۔ جلسہ کے بعد اس جعلی سیٹ اپ کی گنجائش مکمل ختم کی جائیگی اور عوام فیصلہ سنا دیں گے۔ جو بغاوت کے مقدمے بنائے گئے ہیں ان کی بھی مذمت کی گئی ہے۔آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے خلاف مقدمہ قائم کرکے کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
سوڈان میں لوگوں کے مصائب کا کوئی انت نہیں، وولکر ترک
-
عالمی طبی امدادی نظام کو تہہ و بالا کر دینے والی کٹوتیوں پر تشویش
-
افغانستان: خواتین پر طالبان کی سختیوں میں مزید اضافہ، یوناما
-
عمران خان ملک کے سے مقبول لیڈر ہیں
-
پاکستان کا آئندہ 10سالہ 2025سے 2034 تک کیلئے بجلی کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے
-
مودی نے سندھو پر حملہ کیا ہے، سندھو کو بچانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے
-
موجودہ سکیورٹی صورتحال میں پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہیں
-
جنرل عاصم ملک کو مشیر قومی سلامتی مقرر کرنا وقت کی ضرورت اور حکومت کا اچھا اقدام ہے
-
غزہ کا محاصرہ ظالمانہ اجتماعی سزا کے مترادف، ٹام فلیچر
-
پاکستان اقوام متحدہ سمیت عالمی سطح پرہر غیرجانبدار فورم سے تحقیقات کیلئے تیار ہے
-
پاکستان انتہائی تشویش ناک گرمی کی لہر کی زد میں
-
ہم بڑے ملک کے ساتھ لڑنا نہیں چاہتے، ہم امن چاہتے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.