بھارتی فوج کے تلاشی آپریشن کے دوران کشمیری خاتون دل کا دورہ پڑنے سے جان بحق

جمعرات 15 اکتوبر 2020 18:51

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2020ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فورسز کی محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران پھیلنے والے خوف وہشت کے باعث ایک معمر خاتون کی جان چلی گئی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق وحشی بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ کے علاقے گوسہ میں تلاشی آپریشن کے دوران ایک گھر میں داخل ہو کر مکینوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا اور گھر کے دونوجوانوں کو گرفتار کر کے لے گئے۔

(جاری ہے)

مارپیٹ کا وحشیانہ منظر اور اپنے بیٹوں کی گرفتاری دیکھ کو گھر کی معمر مالکن کو دل کا سخت دورہ پڑا ۔ اسے فوری طور پر پلوامہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکڑوں نے اسکی موت کی تصدیق کی۔ قابض بھارتی فوجیوں نے سرینگر، بڈگام، گاندربل، اسلام آباد، پلوامہ، شوپیاں، کولگام، کپواڑہ، بارہمولہ ، بانڈی پورہ، ڈوڈہ، راجوری ، پونچھ اور کٹھوعہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں کیں۔ آپریشن والے علاقوں کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے انکی زندگیاں جہنم بنا دی ہیں ۔