ژوب کے طلباء پولی ٹیکنیک کالج نہ ہونے سے ملک کے دور دراز علاقوں میں تعلیم حاصل کرتے ہیں ،شیخ جعفر خان مند وخیل

ژوب میں پولی ٹیکنیک کالج کے قیام سے طلباء کو سہولیات میسر ہونگی ،سی پیک مغربی روٹ میں ان کیلئے روزگار کے مواقع بھی میسر ہونگے، گور نر بلو چستان امان اللہ خا ن یا سین زئی

جمعہ 16 اکتوبر 2020 17:00

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ( ق) کے صوبائی صدر سابق وزیر شیخ حاجی جعفر خان مندوخیل نے دورہ ژوب کے موقع پر گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی سے ملاقات کی اورژوب میں پولی ٹیکنیک کالج کے قیام کے متعلق بات چیت کی شیخ جعفر مندوخیل نے کہا کہ ژوب کے طلباء ژوب میں پولی ٹیکنیک کالج نہ ہونے کی وجہ ملک کے دور دراز علاقوں میں تعلیم حاصل کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ ژوب میں پولی ٹیکنیک کالج کا قیام نہایت ضروری ہے شیخ جعفر مندوخیل نے گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی کو بتایا کہ آئی ٹی یونیورسٹی کالج برانچ میں کلاسوں کا آغاز کیا جائے گورنر بلوچستان نے کہا کہ ژوب میں پولی ٹیکنیک کالج کے قیام سے یہاں کے سٹوڈنٹس کو سہولیات میسر ہوگی اور سی پیک مغربی روٹ میں انکے لئے روزگار کے مواقع بھی میسر ہونگے انہوں نے جعفر خان کو یقین دلایا کہ وہ اس بارے میں جلد اقدامات کرینگے اس موقع پر جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ ژوب میں آئی ٹی یونیورسٹی کیمپس اور پولی ٹیکنیک کالج بننے کے بعد علاقے میں تعلیمی انقلاب آئے گا اور ژوب ڈویژن کے طالب علموں کو سہولت ہوگا۔