کرپشن فری پاکستان کا پیغام ہم سب پر لاگو ہے۔پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 15:51

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : شہید بینظیر بھٹو وویمن یونیورسٹی پشاور میں نیشنل اکائونٹبلٹی بیوروکی جانب سے گزشتہ روز آگاہی سیمینار کا انعقاد کیاگیا۔

(جاری ہے)

سیمینار سے یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رضیہ سلطانہ سمیت فیکلٹی ممبران اور طالبات نے شرکت کی جبکہ نیب کی طرف سے لیاقت خان اور مس عالیہ نے شرکت کی اور نیب کے قانون بدعنوانی کی روک تھام کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

طالبات اور فیکلٹی ممبران نے کرپشن اوربدعنوانی کے خلاف واک اورتقریریں کیں۔ تقریب کے اختتام پر طالبات کو انعامات سے نوازاگیا۔ وائس چانسلر رضیہ سلطانہ نے کہاکہ کرپشن فری پاکستان کا پیغام ہم سب پر لاگو ہے اور ہمیں چاہیے کہ اپنے ملک کو بدعنوانی اورکرپشن سے محفوظ رکھیں۔