قومی وطن پارٹی کا پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے جلسوں میں بھرپورشرکت یقینی بنانے کااعلان

سلیکٹڈ حکومت نے اڑھائی سال میں ملک کا حلیہ تبدیل کر دیا ،ملک کا بچہ بچہ پریشان اور مصیبت میں ہے ،یہ صورتحال قابل برداشت نہیں ، وزراء میں مافیا موجود ہے جب تک وہ مافیا بے نقاب نہیں ہوتا مسائل حل نہیں ہو نگے،امپورٹیڈ لوگ ملک نہیں چلا سکتے ،ملک میں نئے انتخابات کرائے جائیں ،آٹھارہویں ترمیم اور این ایف سی کو وفاقی حکومت کو نہیں چھیڑنے دینگے ،سلیکٹیڈ سے چھٹکارا حاصل کر کے دم لینگے ،فاٹا کے عوام کے ساتھ کیے گے وعدے پورے کیے جائیں، آفتاب شیر پائو اور سکندر شیر پائو کا خطاب

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 19:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) قومی وطن پارٹی نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے جلسوں میں بھرپورشرکت کو یقینی بنانے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ سلیکٹڈ حکومت نے اڑھائی سال میں ملک کا حلیہ تبدیل کر دیا ،ملک کا بچہ بچہ پریشان اور مصیبت میں ہے ،یہ صورتحال قابل برداشت نہیں ، وزراء میں مافیا موجود ہے جب تک وہ مافیا بے نقاب نہیں ہوتا مسائل حل نہیں ہو نگے،امپورٹیڈ لوگ ملک نہیں چلا سکتے ،ملک میں نئے انتخابات کرائے جائیں ،آٹھارہویں ترمیم اور این ایف سی کو وفاقی حکومت کو نہیں چھیڑنے دینگے ،سلیکٹیڈ سے چھٹکارا حاصل کر کے دم لینگے ،فاٹا کے عوام کے ساتھ کیے گے وعدے پورے کیے جائیں ۔

ہفتہ کو قومی وطن پارٹی کے آٹھویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آفتاب شیر پائو نے کہاکہ یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت پر سب کا شکرگزار ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سابقہ انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی اور ایک سلیکٹڈ حکومت سامنے آئی ،سلیکٹڈ حکومت نے اڑھائی سال میں ملک کا حلیہ تبدیل کر دیا ،ملک کا بچہ بچہ پریشان اور مصیبت میں ہے ،یہ صورتحال قابل برداشت نہیں ۔

انہوکںنے کہاکہ مہنگائی نے لوگو ں کو پریشان کیا ہوا ہے جس سے ایسی فضا پیدا ہو گئی ہے کہ لوگ کسی کی بھی آواز پر نکلنے کو تیار ہیں ، انہوںنے کہاکہ ڈی چوک پر دھرنا دیکھ لیںجس میں لیڈی ہیلتھ ورکرز اور ملازمین سراپا احتجاج ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم میں فیصلہ ہوا کہ ہم عوام کی ترجمانی کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ گوجرانوالہ جلسے میں عوام کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

انہوںنے کہاکہ مہنگائی سابقہ حکومتوں کی وجہ سے نہیں بڑھی ، خطے میں سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے ۔انہوںنے کہاکہ موجودہ حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنا بہت ضروری ہے ۔ آفتاب شیر پائو نے کہاکہ کیا تیل، بجلی قیمتوں میں اضافے اور ٹیکس عائد کرنے سے مہنگائی نہیں ہو گی،حکومتی وزراء میں مافیا موجود ہے جب تک وہ مافیا بے نقاب نہیں ہوتا مسائل حل نہیں ہو نگے۔

انہوںنے کہاکہ چینی اور آٹے کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے ،دوائی کی قیمتوں میں پانچ سو گنا اضافہ ہوا ہے ،عوام اب اس حکومت کو برداشت نہیں کر سکتے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنا بہت ضروری ہو گیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت میں بیٹھے وزرا مافیاز بیٹھے ہیں ان کو نکالنا ہو گا ۔آفتاب احمد خان شیر پائو نے کہاکہ پی ڈی ایم سمجھتی ہے عمران خان کی حکومت ناکام ہو چکی ہے ملک میں نئے انتخابات کرائے جائیں ۔

انہوںنے کہاکہ اگر وقت پر فیصلے نہ کیے گئے تو بہت دیر ہو جائے گی نقصان زیادہ ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ انتخابات میں عوام کی مرضی ہو اور ملک میں منصفانہ انتخاب ہوں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت میں وزیر مشیر منتخب لوگ ہوں ،امپورٹیڈ لوگ ملک نہیں چلا سکتے ۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں بلدیاتی انتخاب کا فوری انعقاد کرایا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ اقلیتوں کو ملک میں نظر انداز نہ کیا جائے ریاست عوامی نمائندوں کو اہمیت دے۔

انہوںنے کہاکہ ریاست کو حکومتی امور میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ دنیا کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات ہوں چھوٹے صوبے کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ آٹھارہویں ترمیم اور این ایف سی کو وفاقی حکومت کو نہیں چھیڑنے دینگے ۔ انہوںنے کہاکہ فاٹا کے عوام کے ساتھ کیے گے وعدے پورے کیے جائیں ۔ صوبائی صدر سکندر حیات شیر پائونے کہاکہ قومی وطن پارٹی سیاسی جہدوجہد جاری رہے گی ۔

انہوںنے کہاکہ مزدور کسانوں اور پسے ہوئے طبقے کی بھر پور نمائندگی کرے گی ۔ انہوںنے کہاکہ کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ ڈٹے رہے ،حیات خان شیر پائو کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی ایم کے جلسوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے اس میں قومی وطن پارٹی بھرپور نمائندگی کریں گے انہوںنے کہاکہ نااہل حکومت کی وجہ سے ملک میں مہنگائی بڑھی ہے، موجودہ حکومت اس ملک اور عوام کیلئے خطرہ بن چکا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم اس حکومت سے چھٹکارا حاصل کر کے دم لیں گے۔