حکومت کے خلاف پی ڈی ایم کی تحریک کامیابی سے ہمکنار ہورہی ہے ‘رانا جمیل منج

ْ حکومت اپنے اصل کام سے ہٹ کر اپوزیشن کے خلاف محاذ آرائی میں مصروف ہے ‘رہنما پیپلزپارٹی

پیر 19 اکتوبر 2020 13:10

حکومت کے خلاف پی ڈی ایم کی تحریک کامیابی سے ہمکنار ہورہی ہے ‘رانا جمیل ..
رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رانا جمیل منج نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف پی ڈی ایم کی تحریک کامیابی سے ہمکنار ہورہی ہے ملک بھر میں مہنگائی ،بے روزگاری اور غربت سے تنگ لوگ پی ڈی ایم تحریک کا حصہ بن رہے ہیں حکومت اپنے اصل کام سے ہٹ کر اپوزیشن کے خلاف محاذ آرائی میں مصروف جس سے عام آدمی کی زندگی کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے کراچی جلسہ عام میں بلاول بھٹو زرداری نے تاریخی خطاب کرکے واضح کردیا ہے کہ مشکل وقت میں پیپلز پارٹی نے اس ملک کیلئے خدمات سرانجام دی ہیں ،محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے پاکستان کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں رانا جمیل منج نے مزید کہا کہ پاکستان کو مشکل حالات اور مہنگائی کے اس بڑھتے ہوئے طوفان سے نجات دلانے کیلئے عمران خان سے نجات ضروری ہے آج گرانفروشی ،چور بازار ی اور مافیا کے ہاتھوں قوم لٹ رہی ہے کوئی پرسان حال نہیں زندگی کی بنیادی سہولیات سے عوام محروم ہیں ،بحرانوں نے سراٹھا یا ہوا ہے حکومتی وزیر سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں حکومتی وزیر اپنی توانائیاں عوام کی بہتری پر خرچ کرنے کی بجائے اپوزیشن کے خلاف استعمال کررہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں عام آدمی کو روزگار میسر تھا لیکن اس نالائق حکومت نے غریب آدمی کو مزید مشکلات میں پھنسا دیا ہے ۔