
مریم نواز کی لاہور واپسی، طیارے میں کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں
مریم نواز ، کیپٹن (ر) صفدر ، مریم اورنگزیب ودیگر نے پرواز میں بغیر ماسک کے سفر کیا ، فضائی میزبان نے فیس ماسک کے استعمال کا کہا تو نظر انداز کر دیا
شہریار عباسی
پیر 19 اکتوبر 2020
22:38

(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق کورونا ایس او پیز کے تحت طیارے میں ایک سیٹ چھوڑ کر مسافر کو بٹھایا جارہا ہے لیکن کیپٹن (ر) صفدر اپنی سیٹ چھوڑ کر مریم کے برابر والی سیٹ پر بیٹھ گئے ۔
فضائی میزبان کے منع کرنے کے باوجود اس کی ہدایات نظر انداز کر دی گئیں، لیگی رہنماؤں نے پی آئی اے کے ایس او پیز سٹینڈرڈز کا بھی خیال نہ کیا ۔ لیگی رہنماؤں نے فلائٹ میں فیس ماسک بھی نہیں پہنے اور نہ ہی سماجی فاصلے کا خیال رکھا ۔ یاد رہے کہ کورونا ایس او پیز کے مطابق مسافر اپنی سیٹ سے اٹھ کر دوسری سیٹ پر نہیں بیٹھ سکتا ، ایس او پیز خلاف ورزی پر مسافروں کے خلاف کپتان ایکشن لے سکتا ہے ۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو سندھ پولیس نے مزارِ قائد کا تقدس پامال کرنے کے مقدمے میں گرفتار کیا تھا جنہیں مقامی عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا ۔ رہائی کے بعد کیپٹن (ر) صفدر مریم نواز کے ہمراہ لاہور واپس آ گئے ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی دھان کی فصل کی باقیات نہ جلانے کی آگاہی مہم تحریک میں تبدیل
-
محکمہ صحت پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے تدارک کیلئے اقدامات اٹھا رہاہے، خواجہ سلمان رفیق
-
حکومت نے غربت کے خاتمے کو قومی ترقی کے بنیادی ایجنڈے کے طور پر ا پنایاہے ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی
-
ہیکٹیوسٹ گروپس ہیش ٹیگز کو آپریشنل ٹولز کے طور پر استعمال کر رہے ہیں: کیسپرسکی
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کو یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ اور نائب صدر کاجا کالس کا ٹیلی فون
-
پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کی منظوری دے دی، سمری وفاق کو ارسال
-
سونا ریکارڈ مہنگا، فی تولہ کی قیمت میں 14ہزار روپے سے زائد کا ضافہ
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے عمران خان سے ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
افغان سرحد کے پاس خود کش حملہ، سات پاکستانی فوجی ہلاک
-
افغانستان کی صورتحال پر وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کی عدم شرکت
-
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے علامہ شاہ اویس نورانی کی ملاقات، مذہبی ہم آہنگی، رواداری، بھائی چارے اور قومی اتحاد کے فروغ پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا میر علی میں خوارجیوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.