لاہور،موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی ریکارڈ یافتہ گینگ کے2 ملزمان گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 20 اکتوبر 2020 16:08

لاہور،موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی ریکارڈ یافتہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاوٴن عبدالوہاب کی تھانہ نوانکوٹ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو۔موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی ریکارڈ یافتہ گینگ کے2 ملزمان گرفتار،۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں گینگ کا سربراہ زین عرف زینی اور اس کا ساتھی عامر ایوب شامل،ایس پی عبدالوہاب نے بتایا کہ ملزمان سے مختلف اضلاع سے چوری کی گئی26موٹرسائیکلیں برآمد،ملزمان کالاہور سمیت گوجرانوالہ، شیخوپورہ،حافظ آباداورفیصل آبادمیں موٹر سائیکل چوری کی درجنوں واردتوں کا انکشاف،ملزمان پارکنگ سٹینڈزاور گھروں کے باہر کھڑی موٹر سائیکلوں کو ماسٹرز کیز کے ذریعے چوری کر کے فرار ہو جاتے تھے،گرفتار ملزمان موٹر سائیکلوں کے پارٹس کھول کرکباڑ مارکیٹ میں اونے پونے داموں فروخت کر دیتے تھے،ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور ماضی میں متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں،ایس ڈی پی او نوانکوٹ عمر فاروق بلوچ اور انچارج انویسٹی گیشن نوانکوٹ قمر ساجد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دونوں ریکارڈ یافتہ پیشہ ورملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔