چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کوئٹہ جلسے سے خطاب کرینگے،پی پی ذرائع

منگل 20 اکتوبر 2020 18:15

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کوئٹہ جلسے سے خطاب کرینگے،پی ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کوئٹہ جلسے سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

پی پی پی کے ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پہلی صورت میں گلگت بلتستان دورے کے دوران کوئٹہ روانہ ہوں گے،اگر ایسا ممکن نہیں ہوا تو وہ دوسری صورت میں میاں نواز شریف کی طرح ویڈیو لنک کے ذریعے سے خطاب کریں گے، ذرائع نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کے کوئٹہ جلسے سے خطاب نہ کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں ۔