اپوزیشن کاکرپشن کابیانیہ ان کے اپنے گلے کاطوق بن چکاہے، عام انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے،وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائینگے ،مسرت جمشید چیمہ

جمعرات 22 اکتوبر 2020 16:32

اپوزیشن کاکرپشن کابیانیہ ان کے اپنے گلے کاطوق بن چکاہے، عام انتخابات ..
ْلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2020ء) : چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ و ممبر گڈگورننس کمیٹی مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کاکرپشن کابیانیہ ان کے اپنے گلے کاطوق بن چکاہے ،مریم صفدر اوربلاول زرداری کی عوام کیلئے کوئی جدوجہد نہیں بلکہ انہوں نے خاندان کی کرپشن بچانے کیلئے اپنے سیاسی کیریئر کا آ غازکیا،عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے اور چاروں صوبوں میں حکومت بنائیں گے۔

میڈیا کیلئے جاری کئے گئے اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے جمہوریت نہیں بلکہ خاندانی میراث کومضبوط کیا اوران کی نئی نسل کا بغیر کسی جدوجہد کے عہدوںپر براجمان ہونا اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہاکہ اپوزیشن کراچی واقعہ پر دھول اڑانے سے گریز کرے،اپوزیشن کو کیپٹن(ر) صفدر کی گرفتاری تو بے حرمتی نظر آتی ہے لیکن انہوں نے مزار قائد ? پر جو حرکت کی وہ انہیں بے حرمتی نہیں لگتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں آگے بڑھتا رہیگااورپاکستان کے بدخواہوں اوران کے سہولت کاروںکومنہ کی کھانا پڑے گی۔ انہوں ے کہا کہ آل پاکستان لوٹ مارایسوسی ایشن جلسوں کے ذریعے جو نتائج حاصل کرناچاہتی ہے عوام اس سے آگاہ ہیں ،انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے اورآئندہ وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائیں گے۔