وزیراعلیٰ عثمان بزدار اورگورنرچوہدری محمد سرورکی یوم سیاہ کے اجتماع میں شرکت،کشمیریوں سے اظہار یکجہتی
مودی نے مقبوضہ کشمیر کے ساتھ بھارت میں بھی ظلم کی تاریخ رقم کی،دنیا کو بھارتی مظالم کا نوٹس لینا پڑے گا‘گورنر پنجاب محمد سرور وزیراعظم عمران خان نے جرات سے کشمیر کا مقدمہ پیش کیا،پاکستان کشمیریوں کی سفارتی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹے گا‘وزیراعلیٰ عثمان بزدار
منگل 27 اکتوبر 2020 17:42
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ عثمان بزدار اورگورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے فرانس میں گستاخانہ خاکوں اورپشاور میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ فرانس میں توہین آمیز خاکوںپر بھرپور احتجاج کرتے ہیں۔پشاور دھماکے میںمعصوم بچوںکو نشانہ بنایاگیا ۔یوم سیاہ منانے کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کروانا ہے۔انہوںنے کہا کہ بھارت کے زیر تسلط غیرقانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں لاک ڈاؤن کو ایک سال سے زائد کا عرصہ گزرچکا ہے۔ مکار مودی کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔کورونا کے باعث کچھ عرصہ ہم نے بھی لاک ڈاؤن کیا اورہم سب کواس کے اثرات کا اندازہ ہے۔مقبوضہ کشمیر میں رہنے والے کشمیری بھائیوں کی حالت کا آپ خود اندازہ لگاسکتے ہیں جوکئی ماہ سے لاک ڈاؤن میں اذیت کی زندگی گزاررہے ہیں ۔غیرقانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کے مکینوں کو ہرقسم کی پابندی کا سامنا ہے ایسی پابندیاں جن کا تصور بھی محال ہی-میںکشمیریوں کی عظمت اوربہادری کو سلام پیش کرتا ہوں ۔بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے فرمایا تھا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے حقوق کے لئے بھرپور سفارتی جنگ لڑتا رہے گا-وزیراعظم عمران خان نے دنیا کے سامنے جس جرات اوربہادری کے ساتھ مقبوضہ جموں و کشمیر کا مقدمہ پیش کیا ،ماضی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی منزل دور نہیں۔بہادر کشمیریوں کی جدوجہد رنگ لائے گی۔مقبوضہ کشمیراقوام متحدہ کی قرار داروں کے مطابق جلد آزاد ہوگا۔پاکستان کشمیریوں کی سفارتی،اخلاقی اور سیاسی حمایت کے اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ فرانس میں توہین آمیز خاکوںکی دنیا بھر کے مسلمان شدید مذمت کرتے ہیں ۔عالمی برادری کو ایسے گستاخانہ خاکوں کے حامیوں کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے۔پشاور دھماکے کی بھی سخت مذمت کرتے ہیں ۔وزیراعظم عمران خان کشمیرکے حقیقی سفیر ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے دنیا کے ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑا ہے اور بھارت کی سیاہ کاریوں کو بے نقاب کیا ہے ۔ بھارت نے کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا ہوا ہے۔مودی نے مقبوضہ کشمیر کے ساتھ بھارت میں بھی ظلم کی تاریخ رقم کی ہے ۔دنیا کو بھارتی مظالم کا نوٹس لینا پڑے گا۔کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائیںگی اورمودی کو کالے کرتوتوں کا حساب دینا ہوگا۔صوبائی وزراء راجہ بشارت ،میاں محمود الرشید ،اعجاز عالم، مراد راس،ایم پی اے مہندرپال سنگھ،تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری، اراکین اسمبلی،چیف سیکرٹری ،تحریک انصاف کے رہنماء و عہدیداران اورشہریوں کی بڑی تعداد نے اجتماع میں شرکت کی ۔مزید اہم خبریں
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.