حکومت اپوزیشن کے ساتھ لڑنے کی بجائے دہشت گردوں سے لڑے، سراج الحق

شبلی فراز نے گوجرانوالہ کا درد محسوس کیا ، پشاور دھماکے کو محسوس نہیں کر رہے، امیر جماعت اسلامی

جمعرات اکتوبر 18:29

حکومت اپوزیشن کے ساتھ لڑنے کی بجائے دہشت گردوں سے لڑے، سراج الحق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر و سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ لڑنے کی بجائے دہشت گردوں سے لڑے۔

(جاری ہے)

سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعتِ اسلامی و سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت کا بیانیہ اب چلنے والا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ 3 دن پہلے حملے کی اطلاع کے باوجود حکومت کی جانب سے پشاور کے مدرسے کو سیکیورٹی فراہم کیوں نہیں کی گئی۔جماعت اسلامی پاکستان کے امیر و سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ شبلی فراز نے گوجرانوالہ کا درد محسوس کیا لیکن پشاور دھماکے کو محسوس نہیں کر رہے۔