موجودہ بیان بازی کے معاملہ پر فوج میں ہر سطح پر غم و غصہ ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر میجر بابر افتخار

سابق گورنر محمد زبیر کا دعوی غلط ہے، سچ صرف ایک مرتبہ بولنا پڑتا ہے ،آدھا سچ نہیں بطور ترجمان پاک فوج پورا سچ بتایا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر کی صحافیوں سے غیررسمی گفتگو

جمعرات 29 اکتوبر 2020 19:43

موجودہ بیان بازی کے معاملہ پر فوج میں ہر سطح پر غم و غصہ ہے،ڈی جی آئی ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2020ء) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر بابر افتخار نے کہا ہے کہ موجودہ بیان بازی کے معاملہ پر فوج میں ہر سطح پر غم و غصہ ہے، سچ صرف ایک مرتبہ بولنا پڑتا ہے ،آدھا سچ نہیں بطور ترجمان پاک فوج پورا سچ بتایا ہے۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آرسے پوچھا گیا کہ کیا فوج کو نشانہ بنانے کی صورتحال پر ہرٹ ہوئے ہیں جس کے جواب انہوں نے کہا سوال ہرٹ کا نہیں، فوج میں شدید غصہ ہے۔

فوج کے رینکس اینڈ فائل کو الگ نہیں کر سکتے۔ موجودہ بیان بازی کا معاملہ فوجی قیادت سے لیکر سپاہی تک تمام رینکس میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ فوج میں ہر سطح پر غم و غصہ ہے۔سابق گورنر محمد زبیر کا دعوی غلط ہے، آدھا سچ نہیں بطور ترجمان پاک فوج پورا سچ بتایا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا سچ صرف ایک مرتبہ بولنا پڑتا ہے۔ پاک فوج ہرسطح پر متحد ہے۔