
نواز بلاول مریم فوج مخالف بیانئیے کو گہری نیند سلا دیں
فوجی لیڈرشپ پرعمران خان حکومت کا تختہ الٹنے میں اپوزیشن کا فوج مخالف بیانیے سے دباؤ ڈالنا آگ سے کھیلنا ہے یہ آگ پاکستان مارکہ جمہوریت کو پھر ابدی نیند سلا دے گی ۔ سینئر صحافی کامران خان
مقدس فاروق اعوان
جمعہ 30 اکتوبر 2020
15:46

فوجی لیڈرشپ پرعمران خان حکومت کا تختہ الٹنے میں اپوزیشن ساتھ دینے کے لئے فوج مخالف narrative سے دباؤ ڈالنا آگ سے کھیلنا ہے یہ آگ پاکستان مارکہ جمہوریت کو پھر ابدی نیند سلا دے گی! کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا! بہتر ہے نواز بلاول مریم فوج مخالف بیانئیے کو ہی فوری گہری نیند سلادیں pic.twitter.com/7MdgqWY3sU
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) October 30, 2020
(جاری ہے)
یہ انتہائی خطرناک تیراندازی ہے جو اپوزیشن کے لیے مخصوص لیڈر ذاتی وجوہات کی بنا پر پر افواج اور اس کے لیڈر شپ اور آئی ایس آئی کے خلاف کر رہی ہے۔
نواز شریف کا نام لے لے کر حملہ آوری ہو یا کیپٹن صفدر کی گرفتاری سے جڑا ہوا یکطرفہ بیانیہ ہو،بلاول بھٹو کا فوج مخالف بیان ہو یا پھر ایاز صادق کی جانب سے بھارت کے خلاف ہماری تاریخی فتخ کو ملیا میٹ کر دینے کا عمل ہو یہ سب یکطرفہ بیانیہ ہے۔یہ بات ڈھکی چھپی نہیں کہ اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے جوان آج بے چین ہیں۔پی ڈی ایم فوج مخالف بیانیہ کے گریبان میں جھانک کر دیکھے۔تنازعات کا انبار نظر آئے گا۔کامران خان نے مزید کہا کہ آرمی چیف چند ماہ پہلے آصف علی زرداری اور نوازشریف کو اتنے زیادہ پسند تھے کہ انہوں نے غیر مشروط طور پر ان کی مدت ملازمت میں توسیع کی حمایت کی۔۔لیکن یہ اب انہیں کے خلاف ہیں تاکہ عمران خان کی حکومت کا تختہ الٹنے میں ان کا ساتھ دیا جائے۔اور نیب کیسز ختم ہو جائیں۔کامران خان نے مزید کہا کہ فوجی لیڈرشپ پرعمران خان حکومت کا تختہ الٹنے میں اپوزیشن کا فوج مخالف بیانیے سے دباؤ ڈالنا آگ سے کھیلنا ہے یہ آگ پاکستان مارکہ جمہوریت کو پھر ابدی نیند سلا دے گی۔مزید اہم خبریں
-
بھارت کی روس اور چین سے قربت، امریکہ سے دوری کی حقیقت کیا؟
-
کراچی میں شادی کے روز دلہا لاپتہ، والد نے اغواء کا مقدمہ درج کروا دیا
-
لوئر دیر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، 7 جوان شہید
-
یو این چیف کی ہیٹی میں ہوئے قتل عام کی شدید مذمت
-
نیپال: ہنگاموں کے بعد عبوری حکومت کا قیام، 5 مارچ انتخابات کا دن مقرر
-
میرے حلقے میں سیلاب زدگان کی مدد کرنے والوں کو مریم نواز کی تصویر لگانے کا کہا جاتا ہے
-
30 سال گجرات کے نام پر سیاست کرنے والے شہر کا سیوریج تک نہیں ڈال سکے
-
عمران خان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ کون چلا رہا ہے یہ بہت بڑا سوالیہ نشان ہے
-
رواں موسم گرما میں بارشوں کے آخری تگڑے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
-
وفاقی حکومت کا سیلاب زدہ علاقوں میں اگست کے وصول کردہ بل واپس کرنے کا اعلان
-
حکومت نے سیلاب زدہ علاقوں میں صارفین سے اگست 2025 کے بجلی کے بلوں کی وصولی روک دی
-
چین کی پاکستان کے مون سون سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امداد کی پیشکش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.