بھارتی میڈیا نے چوہدری فواد حسین کی تقریر کے سیاق وسباق کو غلط انداز میں پیش کرکے انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویہ کا مظاہرہ کیا،ترجمان وزارت سائنس وٹیکنالوجی
جمعہ 30 اکتوبر 2020 19:34
(جاری ہے)
ترجمان نے کہاکہ حقیقت میں چوہدری فوادحسین نے پاکستانی حدودمیں بھارتی فضائیہ کی کھلی جارحیت کے جواب میں پاک فضائیہ کے کامیاب آپریشن ’ آپریشن سویفٹ ریٹورٹ‘ کا حوالہ دیا جس میں دوبھارتی طیاروں کومارگرایا گیا،یہاں ابھیندن کی گرفتاری کا حوالہ دینا ضروری نہیں جسے پاکستان کی حکومت نے امن کے سفارتی خیرسگالی کی علامت کے طورپر رہا کیاتھا۔
ترجمان نے کہاکہ حقیقت میں حال ہی میں بھارتی میڈیا نے کراچی میں معمولی سیاسی جھڑپ کوخانہ جنگی کے طورپر غلط طریقے سے پیش کرکے بین الاقوامی سطح پربھارت کو شرمندگی سے دوچارکیا ہے، چوہدری فوادحسین کی تقریر کے معاملہ میں بھی بھارت کی میڈیا نے غیرذمہ دارانہ رویہ کا مظاہرہ کرکے پاکستان کے تشخص کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش کی ہے۔ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کیاہے کہ پاکستان امن اور سکون کے اقداراورپڑوسی ممالک کے ساتھ پرامن بقائے باہمی کے اصولوں پرکاربند ہے۔ ترجمان نے کہاکہ بھارتی میڈیا کی جانب سے حقائق کوغلط طریقے سے پیش کرنے سے گریز کرنا چاہیے اور اس کی بجائے علاقائی امن کیلئے کوششیں کرنا چاہیے۔مزید اہم خبریں
-
ایس ایم ڈبلیو 5سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث انٹرنیٹ ٹریفک میں تعطل
-
پرتگال کے ورک ویزے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے والا انسانی سمگلر گرفتار
-
وینزویلا زلزلہ: بیس بال سٹیڈیم بنا متاثرین کی پناہ گاہ
-
خیبرپختونخواہ حکومت نے صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے بڑے پیکج کا اعلان کردیا
-
جیل اصلاحات کا آغاز اڈیالہ جیل سے ہونا چاہئے، وہاں قیدیوں کیلئے انتظار گاہ بنائی جائے
-
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
لاہور غیرملکی خواتین زیادتی کیس؛ اسحاق ڈار کے رشتے دار رضا ڈار کیخلاف مقدمہ درج
-
ورلڈ بینک کے مطابق وفاق میں وزارتوں اور اخراجات میں کمی کی بجائے اضافہ ہوگیا ہے
-
دیسی ساختہ موٹرکشتی کا انجن جھیل کے عین درمیان میں بند ہوگیا‘پانی کی بے رحم لہروں نے کشتی الٹا دی . ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ
-
تحریک انصاف کا آزاد کشمیر انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان
-
ایک دوسرے کو گرانے سے فرصت ملے تو دلدل کی طرف پیش قدمی روکیں، خواجہ سعد رفیق
-
پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس سست ہونے کی اطلاعات، صارفین پریشان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.