
نیشنل انڈر 19 ون ڈے چیمپئن شپ کا فائنل پیر کو دفاعی چیمپئن سندھ اور ناردرن کے درمیان کھیلا جائے گا
نیشنل انڈر19 ون ڈے چیمپئن شپ کا فائنل 2 نومبر بروز پیر کو دفاعی چیمپئن سندھ اور ناردرن کی ٹیموں کے مابین قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا
ہفتہ 31 اکتوبر 2020 18:19

ہفتے کے روز کھیلے گئے ایونٹ کے تین لیگ میچز میں ناردرن، سندھ اور کے پی نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔
ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ناردرن نے سدرن پنجاب کو 4 وکٹوں سے ہرادیا۔ناردرن نے 128 رنز کا ہدف 29.4 اوورز میں 6 وکٹوں کےنقصان پر حاصل کرلیا۔ مبصر خان 58 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
(جاری ہے)
سدرن پنجاب کے فیصل اکرم نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل سدرن پنجاب کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 127 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔اوپنر عون شہزاد نے 50 رنز بنائے۔ مبشر علی نے40 رنز بنائے۔ ناردرن کے مبصر خان نے 3جبکہ سجاد خان، مہران ممتاز اور عادل ناز نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔مریدکے کنٹری کلب میں کھیلے گئے میچ میں سندھ نے سنٹرل پنجاب کو 9 وکٹوں سے شکست د ےدی۔ سندھ نے 180 رنز کا ہدف 31ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ مبشر نواز نے 85 اوررضوان محمود نے 83 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں۔سنٹرل پنجاب کی جانب سے واحد وکٹ منیب واصف نے حاصل کی، انہوں نے صائم ایوب کو کھاتہ کھولے بغیر پویل واپس پہنچایا۔ ۔اس سے قبل عدیل میو کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت سنٹرل پنجاب کی پوری ٹیم 46.1 اوورز میں 179 پر آؤٹ ہوگئی۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر نے 34 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔حسنات عباس 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
رانا نوید الحسن کرکٹ اکیڈمی شیخوپورہ میں کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا نے بلوچستان کو 183 رنز کے بھاری مارجن سے ہرادیا۔ کے پی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز بنائے۔ معاذ صداقت 82 اور حسیب خان 77 رنز بناکر سب سے نمایاں رہے۔اورنگزیب نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں بلوچستان کی پوری ٹیم 33.5 اوورز میں 104 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ ذیشان احمد اور شاہد عزیز نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔باسط علی نے سب سے زیادہ 26 رنز بنائے۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
دہشتگرد امن و خوشحالی کے دشمن، انشاء اللہ اپنے مزموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوںگے، شاہد آفریدی کی بلوچستان حملے کی مذمت
-
پاکستان کے لیے ٹی ٹونٹی لیگز چھوڑنے پر افسوس ہوتا ہے: عمر اکمل
-
سلمان آغا نے پاکستانی کرکٹرز کے ’نک نیم‘ بتا دیئے
-
ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان ،محمد عرفان خان قیادت کریں گے،پی سی بی
-
بھارت ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس کی مخالفت میں کھل کر سامنے آگیا
-
زیادہ ٹیسٹ سنچریاں، جو روٹ نے راہول ڈریوڈ، اسٹیو اسمتھ کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ثام وربیک اور کیٹرینا سینیاکووا نے ومبلڈن اوپن ٹینس کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
-
پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی آئرلینڈ کے دورے کی تیاریوں کا سلسلہ جاری
-
فاسٹ باؤلر احمد دانیال کا قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت پر خوشی کا اظہار
-
محمد سراج اور شبھمن گل نے جو روٹ کو دفاعی حکمت عملی اپنانے ٹرول کردیا
-
ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان شاہینز کا اعلان
-
7 بار کے چیمپئن جوکووچ ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.