حیدر عباس رضوی کی طویل عرصے بعد وطن واپسی

سابق رکن قومی اسمبلی کی والدہ پچھلے کچھ عرصے سے علیل ہیں ، جس کی وجہ سے حیدر عباس رضوی کی وطن واپسی ہوئی ، ذرائع ایم کیو ایم پاکستان

Sajid Ali ساجد علی پیر 2 نومبر 2020 14:56

حیدر عباس رضوی کی طویل عرصے بعد وطن واپسی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 نومبر2020ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما حیدر عباس رضوی طویل عرصے بیرون ملک قیام کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ایم کیو ایم ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے سابق رکن قومی اسمبلی کی والدہ پچھلے کچھ عرصے سے علیل ہیں، جس کی وجہ سے حیدر عباس رضوی کی وطن واپسی ہوئی ہے، کیوں کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما چاہتے ہیں کہ بیماری کا سامنا کرنے والی اپنی والدہ کی ناصرف خیریت دریافت کرسکیں بلکہ وہ ان کی خدمت بھی کرنے کے بھی خواہاں ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق متحدہ کے سابق رکن قومی اسمبلی کے دورہ پاکستان کے سلسلے میں مزید کسی بھی قسم کا شیڈول جاری نہیں گیا اور نہ ہی ان کی دیگر مصروفیات کے بارے میں کسی بھی قسم کی آگاہ فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

ایک اور خبر کے مطابق تحریک انصاف نے پہلی مرتبہ ایم کیو ایم پاکستان کے ساتھ انتخابی اتحاد کرنے کا فیصلہ کرلیا ، جی ڈی اے کے رہنما ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات اور بلدیاتی الیکشن پی ٹی آئی ، جی ڈی اے اور ایم کیو ایم مشترکہ طور پر حصہ لیں گے اور پیپلز پارٹی جو چند ضلعوں تک محدود کردیا جائے گا،مولانا نورانی کے بیٹے کی زبان نہیں پھسلی ان سے نواز شریف نے آزاد بلوچستان کی بات کروائی ہے ، وہ سرکٹ ہاؤس حیدرآباد میں وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کی آمد پر منعقدہ معززین کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ، اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسمعٰیل اور پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی بھی موجود تھے ۔

سابق وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہاکہ سندھ کو پیپلز پارٹی نے تباہ کردیا ، سندھ میں بھی جو ترقیاتی کام جنرل مشرف کے دور میں ہو ئے وہ موجودہ سندھ حکومت نے تباہ و برباد کردیئے ہر جگہ برا حال ہے کرپشن عروج پر ہے۔