ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ہفتہ 7 نومبر 2020 12:12

ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2020ء) : محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات، کشمیر، شمالی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد جبکہ اس دوران صبح اور رات کے اوقات میں پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور مکران کے ساحلی علاقوں میں سموگ/دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا ہے۔ ہفتہ کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق سکردو میں درجہ حرارت منفی6، لہہ منفی 4، گوپس منفی3، گلگت، استور، قلات اور کالام میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔