جماعت اسلامی ضلع صوابی کاحکومت سے جلد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا اعلان کر نے کا مطالبہ

جمعرات 12 نومبر 2020 14:36

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2020ء) جماعت اسلامی ضلع صوابی نے حکومت سے جلد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا اعلان کر نے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ نااہل حکومت کی وجہ سے نچلی سطح پر عوام مقامی حکومتوں سے محروم ہیں۔ جس کی وجہ سے نہ صرف عوامی مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ بین الاقوامی اداروں یو این ڈی پی نے عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔

موجودہ حکومت تاریخ کا ناکام ترین اور ناہل حکومت ہے۔حکومت جلد بلدیاتی انتخابات کا اعلان کریں۔ ان خیالات کااظہار جماعتِ اسلامی صوابی کی پولیٹیکل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس جو زیر صدارت چیئرمین سعید زادہ یوسفزئی منعقد ہوا سے امیر جماعت اسلامی میاں افتخار الدین جنرل سیکرٹری واجد علی شاہ بخاری ایگزیکٹو کونسل کے جنرل سیکرٹری سہیل احمد بابر راہی پی کے 44 کے صدر سابقہ ناظم اقبا ل زادہ امیر جماعت اسلامی پی کے 44 محمد علی خان یوتھ صدر عماد الدین یوسفزئی سابقہ ناظم ترجمان عبدالسلام ایڈوکیٹ اور سلیم اللہ عبد الرحمن شاھد زمان ارشاد احمد نے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

میاں افتخار الدین اور سعید زادہ یوسفزئی نے کہا کہ موجودحکومت کی بلدیات میں عدم دلچسپی اور بروقت بلدیاتی انتخابات نہ ہونے کی وجہ سے اقوام متحدہ کے عالمی ادارے یو این ڈی پی نے بلدیات کی مالی معاونت ختم کرکے انصاف کی حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔اور اس ناہل حکومت کی وجہ سے عوام مقامی حکومتوں سے محروم اور عوامی مسائل میں روز بروز اصافہ ہو رہا ہے۔

اجلاس میں موجود حکومت کو تاریخ کا ناکام ترین حکومت قرار دیا گیا۔بدترین مہنگائی بدامنی بیروزگاری اور مدینہ کے ریاست کے دعویداروں نے انصاف کا جنازہ نکال کر اس حکومت کے تاریخی کارنامے ہے۔انہوں نے کہا۔کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی قیادت میں اسلامی پاکستان حو شحا ل پاکستان کے نعرے کے تحت آئندہ دور اور حکومت جماعت اسلامی کی ہوگی۔اور اس ناہل اور بدترین حکومت سے نجات ہی میں عوام کی فلاح ہے۔