
12نومبر کو صدر ٹرمپ ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرنا چاہتے تھے
اعلی سطحی اجلاس میں نائب صدر مائیک پینس، ٹرمپ کے نئے وزیر دفاع کرسٹوفر ملر ‘چیئرمین آف دی جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل مارک اور صدر کے قومی سلامتی کے مشیرموجود تھے جنہوں نے صدر کو بازرہنے کا مشورہ دیا. امریکی جریدے کا انکشاف
میاں محمد ندیم
منگل 17 نومبر 2020
20:40

(جاری ہے)
امریکی عہدیدار کے مطابق صدر ٹرمپ نے قومی سلامتی کے اعلی عہدیدران اور مشیروں کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں اس حوالے سے مشورہ مانگا تھاعہدیدار نے معروف امریکی جریدے” نیو یارک ٹائمز“ سے اس ملاقات کی تفصیلات کی تصدیق کی جس میں شریک مشیروں نے صدر کو ایک بڑی جنگ کے خدشے کے پیش نظر ایسا نہ کرنے کا مشورہ دیا صدر ٹرمپ نے اس پر مختلف آپشنز طلب کیے اور مشیروں نے ان کو ممکنہ منظر ناموں سے آگاہ کیا جس کے بعد انہوں نے اس پر آگے نہ بڑھنے کا فیصلہ کیا. بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں فوجی قیادت اور قومی سلامتی کے مشیروں کے علاوہ امریکی دفتر خارجہ نے بھی اس کی شدید محالفت کی اور صدر سے کہا کہ اس سے تیسری عالمی اگر نہ چھڑی تو اس کے برابر تباہی ضرور ہوگی اور امریکا کے لیے اپنی سرزمین تک اس جنگ کو آنے سے روکنے کے لیے کوئی پلان بھی نہیں ہے جبکہ امریکا مخالف قوتوں کی بھرپور کوشش ہوگی کہ اس جنگ کے اثرات امریکی سرزمین تک پہنچےں. نیویارک ٹائمزنے اس سلسلہ میں وائٹ ہاﺅس سے رابط کیا مگر صدارتی محل نے اس خبر پر موقف دینے سے انکار کر دیا صدر ٹرمپ نے اپنی صدارت کے چار سال کے دوران ایران کے خلاف جارحانہ پالیسیز پر عمل کیا اور وہ اپنے پیش رو براک اوباما کے ایران سے طے کردہ معاہدے سے بھی علیحدہ ہو گئے تھے جس کے بعد انہوں نے ایران پر سخت پابندیاں بھی عائد کر رکھی ہیں. جنوری میں عراق کے شہر بغداد کے ہوائی اڈے پر امریکی ڈرون حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی ہلاک ہو گئے تھے اس حملے کا حکم بھی صدر ٹرمپ نے دیا تھا لیکن اپنے چار سالہ دور اقتدار میں وہ بڑے پیمانے پر جنگ چھیڑنے سے باز ہی رہے ہیں. ڈونلڈ ٹرمپ 3نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخاب کے نتائج کو بھی قانونی طور پر چیلنج کر رہے ہیں ان کی جانب سے 20 جنوری کو نو منتخب صدر جو بائیڈن کو اقتدار کی منتقلی کی جانی ہے.
مزید اہم خبریں
-
یو این چیف کو غزہ کے انسانی بحران پر گہری تشویش
-
زراعت سے وابستہ نوجوانوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی، ایف اے او
-
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
-
ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کے عقب سے دریا پہنچ گئے
-
کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے
-
لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ
-
کراچی ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ لے رہی ہے
-
پائیدار ترقی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے عزائم کے ساتھ سیویل کانفرنس کا اختتام
-
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے
-
سیول کا عہد نامہ عالمی تعاون پر اعتماد سازی میں اہم ہوگا
-
خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے پاس نمبر زیادہ ہوں گے تو عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے
-
وفاقی حکومت کا 2 تعطیلات کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.