
لاہوری بابراعظم نے کراچی کنگز کو پی ایس ایل چیمپئن بنا دیا
اوپنر کی شاندار نصف سنچری، لاہور قلندرز کی ٹیم پی ایس ایل کے سب سے بڑے ٹاکرے میں توقعات پر پورا اترنے میں ناکام
ذیشان مہتاب
منگل 17 نومبر 2020
23:31

(جاری ہے)
افتخار احمد صرف 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، بابراعظم نے 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف، دلبر حسین نے 2،2 اور سمت پٹیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ، فخرزمان اور تمیم اقبال بیٹنگ کے لیے میدان میں اترے اور محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے پاور پلے میں 37 رنز اور 10 اوورز میں 68 رنز بنائے۔
اننگز کے 11ویں اوور میں عمید آصف نے دونوں اوپننگ بلے بازوں کی اننگز کا خاتمہ کیا، تمیم اقبال کی اننگز کا خاتمہ ہوا وہ 38 گیندوں پر 35 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور فخرزمان نے 24 گیندوں پر 27 رنز کی اننگز کھیلی۔ لاہور قلندرز کے سب سے اہم بلے باز محمد حفیظ بڑے معرکے میں ناکام ثابت ہوئے اور صرف 2 رنز بنانے کے بعد عماد وسیم کے ہاتھوں پویلین واپس لوٹ گئے،سمت پٹیل بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اوررنز بنا کر ارشد اقبال کا شکار بن گئے ۔ بین ڈنک بھی ان کے پیچھے پیچھے 11 رنز بنا کر پویلین جاپہنچے۔ دونوں کھلاڑیوں کو ارشد اقبال نے پویلین بھیجا۔ لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر بھی ناکام ثابت ہوئے اور صرف 14 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ محمد فیضان نے کھاتہ کھولنے کی بھی زحمت نہ کی۔ شاہین آفریدی 12 اور ڈیوڈ ویسا 14 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ کراچی کنگز کی جانب سے ارشد اقبال، عمید آصف، وقاص مقصود نے 2،2 اور عماد وسیم نے 1 وکٹ حاصل کی۔ یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز میں کراچی کنگز کو لاہور قلندرز پر برتری حاصل ہے، دونوں ٹیمیں اب تک 10 مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آچکی ہیں، جہاں جیت 6 مرتبہ کراچی کنگز کے نام رہی جب کہ اس ایڈیشن میں دونوں ٹیمیں دو مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آئی تھیں جہاں دونوں ٹیموں نے ایک ،ایک میچ جیتا۔ واضح رہے ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کو چمچماتی ٹرافی کے ساتھ 5 لاکھ ڈالر بطور انعام دیا جائے گا جب کہ رنر اپ ٹیم کو 2 لاکھ روپے ملیں گے۔ اس کیساتھ پلئیر آف دی ٹورنامنٹ، بہترین بیٹسمین، بہترین بولر اور اسپرٹ آف دی کرکٹ کے ایوارڈز بھی دیے جائیںگے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
آئی پی ایل کی قدر میں مسلسل دوسرے سال بڑی کمی ریکارڈ
-
ویرات کوہلی نے کروڑوں روپے کا بنگلہ بڑے بھائی کے نام کر دیا
-
بابر اعظم اور نسیم شاہ کو ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان
-
حکومت کا ارشد ندیم کے کوچ پرتاحیات پابندی عائد کرنے کا نوٹس
-
ٹیسٹ 20 کے نام سے کرکٹ میں نیا فارمیٹ متعارف
-
جاوید میانداد نے بھارت کو ایشیا کپ ٹرافی نہ دینے کی حمایت کر دی
-
2026 میں بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے تمام 20 ٹیموں کی تصدیق ہو گئی
-
پاکستان جنوبی افریقہ سیریز، وائٹ بال سیریزمیں فلیٹ بیٹنگ ٹریکس نہ بنانے کا فیصلہ
-
پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 20 اکتوبر سے 24 کے درمیان پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کھیلا جائیگا
-
بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے کرکٹ میچ ہفتہ کو کھیلا جائے گا
-
ٹیپ بال ہی دراصل کرکٹ کی اصل بنیاد ہی: گورنر سندھ
-
کرکٹ میں نیا فارمیٹ ’ٹیسٹ ٹونٹی‘ متعارف کروانے کی تیاریاں جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.