
تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم رضوی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ اُن کے صاحبزادے حافظ سعد رضوی نے پڑھائی، ملک بھر سے لاکھوں افراد کی شرکت
مقدس فاروق اعوان
ہفتہ 21 نومبر 2020
13:45

(جاری ہے)
قافلے کے ہمراہ موجود کارکنان اور عقیدت مند میت والی ایمبولینس پرپھولوں کی پتیاں نچھاورکرتے رہے۔
آج علامہ خادم رضوی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ ان کے صاحبزادے حافظ سعد رضوی نے پڑھائی۔اس موقع پر ان کے چاہنے والوں کو روتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔ علامہ خادم حسین رضوی کے جنازے میں رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن سمیت لاکھوں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کو آج سپرد خاک کر دیا جائے گا۔ علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ کے لیے ان کے جسد خاکی کو پہلے مینار پاکستان جبکہ نماز جنازہ کے بعد دوبارہ ان کی میت کو ان کی رہائشگاہ پر لایا جائے گا جہاں ان کی تدفین کی جائے گی۔ ۔۔ واضح رہے کہ علامہ خادم حسین رضوی کا تعلق پنجاب کے ضلع اٹک سے تھا۔ وہ 22 جون 1966 کو ’نکہ توت‘ ضلع اٹک میں حاجی لعل خان کے ہاں پیدا ہوئے تھے۔ جہلم و دینہ کے مدارس دینیہ سے حفظ و تجوید کی تعلیم حاصل کی جس کے بعد لاہور میں جامعہ نظامیہ رضویہ سے درس نظامی کی تکمیل کی۔ وہ حافظ قرآن ہونے کے علاوہ شیخ الحدیث بھی تھے اور فارسی زبان پر بھی عبور رکھتے تھے۔ خادم حسین رضوی ٹریفک کے ایک حادثے میں معذور ہو گئے تھے اور سہارے کے بغیر نہیں چل سکتے ہیں۔ خادم حسین رضوی نے گزشتہ کچھ سالوں کے دوران پاکستانی سیاست میں اہم مقام حاصل کیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
پی پی 52 ضمنی الیکشن؛ ووٹوں کی گنتی جاری، ابتدائی نتائج میں مسلم لیگ ن کو برتری
-
بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد پر فرد جرم عائد
-
چیمپئنز لیگ فائنل کا جشن، فرانس میں ہنگامہ آرائی کا سبب
-
کم عمری کی شادی سے متعلق قانون مسترد، مولانا فضل الرحمان کا ملک بھر میں احتجاج کا اعلان
-
یوکرین کے قریب روسی علاقوں میں 'دھماکوں' سے دو پل تباہ
-
چاہے اندرونی ہو یا بیرونی دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، فیلڈ مارشل
-
’پاکستان کے خلاف پانی کو ہتھیار نہ بناؤ‘ وکٹر گاؤ کی بھارت کو کھلی وارننگ
-
ترکیہ کی ایک دکان میں بھارتی جھنڈا نہ ہونے پر گالم گلوچ کرنے پر انڈین یوٹیوبر گرفتار
-
نوازشریف خصوصی طیارے پر برطانیہ روانہ، عیدلاضحیٰ بھی لندن میں ہی بیٹوں اور دیگر اہلخانہ کے ہمراہ منائیں گے
-
پاکستانی عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی، سعودی وزیرِحج کی یقین دہانی
-
پی پی 52 ضمنی الیکشن؛ پی ٹی آئی پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال کر اندر ٹھپے لگائے جانے کا الزام
-
غزہ: امدادی مرکز کے قریب فائرنگ، درجنوں افراد ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.