Live Updates

’پاکستان کے خلاف پانی کو ہتھیار نہ بناؤ‘ وکٹر گاؤ کی بھارت کو کھلی وارننگ

پاکستان کا پانی روکنے کی کسی بھی کوشش کو چین اپنی اتحادی سالمیت پر حملہ سمجھے گا؛ چینی تجزیہ کار کی گفتگو

Sajid Ali ساجد علی اتوار 1 جون 2025 15:59

’پاکستان کے خلاف پانی کو ہتھیار نہ بناؤ‘ وکٹر گاؤ کی بھارت کو کھلی ..
 بیجنگ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون 2025ء ) چین کے تجزیہ کار وکٹر گاؤ نے بھارت کو کھلی وارننگ دی ہے کہ پاکستان کے خلاف پانی کو ہتھیار نہ بناؤ۔ چین کے سینئر تجزیہ کار وکٹر گاؤ نے بھارتی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں مودی سرکار کے ممکنہ آبی اقدامات پر شدید ردعمل دیا، انہوں نے کہا کہ چین دریا کے بالائی حصے پر ہے اور اگر بھارت نے نیچے والوں (پاکستان) کے لیے پانی روکا تو چین خاموش نہیں رہے گا، پاکستان کا پانی روکنے کی کسی بھی کوشش کو چین اپنی اتحادی سالمیت پر حملہ سمجھے گا۔

وکٹر گاؤ کا کہنا ہے کہ بھارت دریا کے درمیانی حصے میں ہے، اسے خود سوچنا چاہیئے کہ اگر نیچے والوں کے ساتھ زیادتی کرے گا تو اوپر والا (چین) کیا کرے گا؟اس لیے دوسروں کے ساتھ ویسا سلوک نہ کرو جیسا تم اپنے لیے پسند نہیں کرتے، بھارت اور پاکستان کے درمیان سندھ طاس معاہدہ موجود ہے، اس کی خلاف ورزی عالمی قوانین کی پامالی ہوگی، چین پاکستان کی سالمیت، خودمختاری، اور قدرتی حقوق کے مکمل تحفظ کا حامی ہے، چین اور پاکستان کی دوستی آئرن کلاڈ ہے، ہم پاکستان کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر بھارت خطے میں آبی توازن کو بگاڑتا ہے، تو چین برہمپترا کارڈ استعمال کر سکتا ہے، وکٹر گاؤ کی وارننگ بھارتی اسٹیبلشمنٹ کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے، چین کی کھلی حمایت پاکستان کی سفارتی فتح اور بھارت کی تنہائی کا ثبوت ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات