
پشاور جلسسے کے اسٹیج پر جماعت اسلامی کا جھنڈا، جماعت اسلامی نے پی ڈی ایم قائدین سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا
ہماری ایک الگ تحریک ہے اور ہم الگ جلسے کررہے ہیں، پی ڈی ایم سے کوئی تعلق نہیں، اسٹیج پر جھنڈا لگانے کی وضاحت کی جائے، رہنما جماعت اسلامی قیصر شریف
شہریار عباسی
اتوار 22 نومبر 2020
14:30

(جاری ہے)
واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پشاور میں آج ہونے والے جلسے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جلسے سے خطاب کے لیے اپوزیشن رہنماؤں نے تقاریر بھی تیار کر لی ہیں۔
اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان اور لیڈر پشاور پہنچنا شروع ہو گئے ہیں جبکہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پہلے سے ہی پشاور میں موجود ہیں ۔ اتوار کی صبح گیارہ بجےہونے والے جلسے کے لیے دلزاک روڈ چوک پر پوسٹر اور بینر آویزاں کیے گئے ہیں جبکہ ڈی جے بٹ نے ساؤنڈ سسٹم بھی لگا دیاگیا ہے۔ جبکہ حکومت نے پشاور جلسہ گاہ کی جانب جانے والی کئی سڑکوں پر کنٹینر لگا کر ٹریفک کو متبادل راستہ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ حکومت نے شہر میں موبائل سگنلز بھی بند کردیے ہیں ۔ حساس اداروں کی جانب سے تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ٹی ٹی پی کی ایک کال ٹریس کی گئی ہے جس سے پشاور جلسے پر حملے کی منصوبہ بندی کا علم ہوا ہے ۔ حساس اداروں کی جانب سے جلسسہ منتظمین اور پارٹی سربراہان کو آگاہ کردیا گیا ہے ۔ جلسے پر حملے کے خدشے کے باعث رنگ روڈ پر موجود تمام دکانیں اور پٹرول پمپس بند کروا دیئے گئے ہیں ۔ جلسہ گاہ کی پارکنگ بھی جلسہ گاہ سے ڈیڑھ کلو میٹر دور بنائی گئی ہے ۔ حملے کی اطلاع ملنے کے بعد جلسہ گاہ کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔ سیاسی لیڈروں کے علاوہ کسی بھی شخص کی گاڑی کو جلسہ گاہ تک جانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ جلسے کی کوریج کے لیے موجود میڈیا کی گاڑیوں کی بھی ڈی بی کلیئرنس کی گئی ہے ۔ ٹی ٹی پی کی جانب سے ممکنہ حملے کے خطرے کے باعث رنگ روڈ کو موٹروے تک بند کردیا گیا ہے، حساس اداروں کی رپورٹ کے مطابق حملہ جلسہ گاہ یا اس کے اطراف میں ہو سکتا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
ہم امت کے ہر اُس قدم کو سراہیں گے، جس سے امت کا دفاع مضبوط ہوتا ہے
-
ملک میں اب ایسا نہیں چلے گا کہ عوامی رائے کیخلاف انتخابی نتائج آئیں گے
-
اسرائیل: فلسطینی علاقوں کا قبضہ چھوڑنے کی ڈیڈلائن کا آج آخری دن
-
باد مخالف کے باجود اقوام متحدہ بہتر دنیا کے قیام میں کوشاں
-
پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں
-
چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
-
امریکی صدرکا بھارت کوایک اور تجارتی جھٹکا، ایرانی چابہاربندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی
-
مفتی منیب کو قانون کی الف ب کا بھی نہیں پتہ
-
قطر پر اسرائیلی حملہ پاکستان ‘سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا باعث بنا؟
-
چین کا علاقائی خود مختاری پر زور اور عالمی امن کے لیے انتباہ
-
نااہل قیادت کی وجہ سے پیدا ہونیوالا ہر بچہ 2 لاکھ 80 ہزار کا مقروض ہے
-
لاہور سے دبئی جانے والے مسافرسے اسلحہ اورگولیاں برآمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.