دکانیں 6 بجے کھولنا قابل عمل نہیں، تاجروں نے حکومتی فیصلہ مسترد کر دیا

تاجر برادری نے حکومت سندھ سے اپیل کی کہ کاروباری اوقات صبح دس سے رات آٹھ تک کیے جائیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 24 نومبر 2020 11:08

دکانیں 6 بجے کھولنا قابل عمل نہیں، تاجروں نے حکومتی فیصلہ مسترد کر دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 نومبر 2020ء) : شہرقائد کی تاجر برادری نے حکومت سندھ سے اپیل کی ہے کہ 6 بجے دکانیں کھولنا قابل عمل نہیں۔صبح 10 بجے تا شام 8 بجے کاروبار کرنے کی اجازت دی جائے۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی موجود صورتحال کی وجہ سے حکومت کی جانب سے کئی پابندیاں لگائی گئی ہیں جن میں سے ایک دکانوں کو جلد بند کرنا ہے۔تاہم تاجر برادری نے اس پابندی کو مسترد کر دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ صبح 6 بجے دکانیں کھولنا قبل عمل نہیں۔اس حوالے سے کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسو سی ایشن کے صدر محمد رضوان عرفان نے حکومت سندھ سے اپیل کی کہ کاروباری اوقات صبح دس سے رات آٹھ تک کیے جائیں۔ایک اور بیان میں محمد رضوان عرفان کا کہنا ہے کہ تاجروں کی نمائندہ تنظیموں سے مشاورت کے بغیر اچانک اعلان سے تجاروں میں سراسیمگی پھیل گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تاجر برادری سخت حفاظتی اقدامات پر عمل پیرا ہو کر حکومت سے بھرپور تعاون کر رہی ہے۔معاشی بدحالی کے باعث پچھلےلاک ڈاؤن سے بری صورتحال ہے۔تاجروں سے روزگار کا حق نہ چھینا جائے۔دوسری جانب ملک بھر میں کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال نے تشویش پیدا کر دی ہے۔ کورونا کی دوسری لہر ملک بھر میں شدت اختیار کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے 48 اموات ہوئیں جبکہ 2954 نئے کیسز رجسٹرڈ کیے گئے۔

جس کے بعد کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 7 ہزار 744 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 79 ہزار 883 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 954 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 15 ہزار 138، سندھ میں ایک لاکھ 64 ہزار 651، خیبر پختونخوا میں 44 ہزار 932، بلوچستان میں 16 ہزار 846، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 558، اسلام آباد میں 27 ہزار 555 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 ہزار 203 کیسز رپورٹ ہوئے۔