
امریکی ڈالر اور اماراتی درہم کی قیمتوں میں مزید کئی روپے کی کمی ہونے کی پیشن گوئی
ماہرین کے مطابق آئندہ چند ہفتوں کے دوران پاکستانی کرنسی مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت 155 روپے جبکہ اماراتی کرنسی کی قیمت 40 روپے تک آ جائے گی
محمد علی
جمعہ 27 نومبر 2020
00:24

(جاری ہے)
پاکستانی کرنسی کی قدر میں اضافے کے حوالے سے پاکستان بزنس پروفیشنل کونسل ابوظہبی کے صدر ڈاکٹر قیصر انیس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی بہترین پالیسیوں کی بدولت پاکستان کی ترسیلات زر میں مزید اضافہ ہو گا، یوں اماراتی درہم کی قیمت 40 روپے کی سطح تک جا سکتی ہے۔
جبکہ اورینٹ ایکسچینج نامی کمپنی کے سی ای او راجیو کا کہنا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافے اور کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی سے آنے والے دنوں میں ڈالر کی قیمت 155 روپے کی سطح تک چلی جائے گی۔ ملکی کرنسی مارکیٹ کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں15پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت فروخت159.35روپے سے بڑھ کر159.50روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 159.30روپے اور قیمت فروخت159روپے پر بدستور برقرار رہی ۔ جبکہ زرمبادلہ ذخائر کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں46کروڑ68لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 20ارب55 ڈالرز کی سطح کو بھی عبور کر گئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق20 نومبر کو مجموعی ذخائر کی مالیت 20 ارب 8 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کی سطح سے بڑھ کر20ارب55کروڑ24لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ سرکاری ذخائر13ارب ڈالر کی سطح کو عبور کرتے ہوئے13 ارب41 کروڑ55 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود ذخائر1کروڑ75لاکھ ڈالرز کی کمی سی7 ارب13 کروڑ 69 لاکھ ڈالر زرہ گئے ۔مزید اہم خبریں
-
کسانوں سے گندم 2200 روپے میں خریدی گئی جو آج 4 ہزار تک چلی گئی ہے
-
پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح صفر ہو جانے کا خدشہ
-
اسلامی ممالک کے وسائل پر قابض امریکا اور استعماری طاقتوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا
-
نوازشریف نے عمران خان کے خلاف لندن پلان بی کے لئے اڑان بھری ہے
-
سیلابی دباؤ سے ایم فائیو کے متعدد اسٹرکچرز متاثر، این ایچ اے کی بحالی سرگرمیاں جاری
-
قطر امریکا کا مضبوط اتحادی ہے اسرائیل اب دوبارہ حملہ نہیں کرے گا
-
سونے کی قیمت 3 لاکھ 90 ہزار روپے کی سطح سے بھی اوپر چلی گئی
-
پنجاب حکومت نے گھریلو طوطوں کے لیے بھی نیا قانون منظورکرلیا
-
پی ٹی آئی دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے ، حنیف عباسی
-
تحریک انصاف کی17سینیٹرز نے قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت اور چیرمین شپ سے استعفے دیدیے
-
صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین سے سیالکوٹ چیمبر کے صدر اکرام الحق کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
غزہ: اسرائیلی عسکری کارروائی میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، یو این کی مذمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.