کراچی، پولیس اور ڈاکوئو ں کے درمیان مقابلے میں تین زخمی ڈاکوئوںسمیت 5ڈاکو گرفتار

پولیس کا مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں اور مبینہ مقابلے کے بعد3 زخمی ملزمان سمیت 23ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ،منشیات، مسروقہ موٹرگاڑیاں ،موبائل فونز،گٹکا ودیگر سامان برآمد کرنے کا دعوی

جمعہ 27 نومبر 2020 13:10

کراچی، پولیس اور ڈاکوئو ں کے درمیان مقابلے میں تین زخمی ڈاکوئوںسمیت ..
ْکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) کراچی کے علاقے گلستان جوہر دبئی ہائوس کے قریب اور سائٹ سپرہائی وے پولیس اور ڈاکوئو ں کے درمیان مقابلے میں تین زخمی ڈاکوئوںسمیت 5ڈاکو گرفتار جبکہ پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں اور مبینہ مقابلے کے بعد3 زخمی ملزمان سمیت 23ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ،منشیات، مسروقہ موٹرگاڑیاں ،موبائل فونز،گٹکا ودیگر سامان برآمد کرنے کا دعوی کیاہے۔

تفصیلا ت کے مطابق جمعہ کی صبح گلستان جوہر دبئی ہائوس کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دو ڈکیت کمپلینر مرتظی ولد شاہنواز سے لو ٹ مارکر رہے تھے پولیس پہنچ گئی پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو ندیم ولد علی محمدزخمی ہوگیا جنہیں ان کے ساتھی سمیت گرفتارکرلیاگیاساتھی کی شناخت ایوب ولد پائندہ خان کے نام سے ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

گرفتار ڈاکوئوں کے قبضے سے اسلحہ موٹرسائیکل اور لوٹی ہوئی رقم برآمد کرلی گئی ہے ۔ادھرسائٹ سپرہائی وے صنعتی ایریا پولیس نے گل گوٹھ نزد پریشان چوک پر مبینہ مقابلے کے بعد دو ملزمان25 سالہ زاہد علی ولد جان محمداور27 سالہ اعظم ولد دلاور کو زخمی حالت میں گرفتارکرکے اسلحہ ،نقدی اور چرس برآمد کرلی۔لیاقت آباد/سپر مارکیٹ ماڈل پولیس اسٹیشن نے تین مختلف کارروائیوں میں موٹرسائیکل لفٹرسلیم قریشی ولد نظام الدین، دو اسٹریٹ کرمنلزعزیز ولد ریاض دوسرا حارث ولد انور ، منشیات فروش بابر علی ولد سعید کو گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ تین موبائل فونز ایک ڈیجیٹل کیمرہ اے ٹی ایم کارڈز و شناختی کارڈ برآمد کرلیا کلری پولیس نے چھ منشیات فروشوں عامر ،جاوید ، بلاول ،آدم، محمد شفیع اور عمر خان کو گرفتار کرلیا ۔

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل بلدیہ اور سٹی ڈویژن نے دو کارلفٹرز فیروزقیصر اور رضوان،قائدآبادپولیس نے منشیات فروش بہادر علی ،گلشن معمار پولیس نے 3 موٹرسائیکل لفٹرزساگر، وکی مسیح اور امداد علی ،محمود آبادپولیس نے ڈکیتی میں ملوث دو ملزمان اسامہ اور آصف، جمشید کوارٹر پولیس نے دوملزمان رحمت گل اور خواجہ عذیر،سچل پولیس نے دو منشیات فروش وقار اور عادل ،درخشاں پولیس نے اسٹریٹ کریمنل اسلام الدین اور چارسو بیسی کے کیس میں مفرور ملزم میاں محسن وسیم ، ناظم آباد پولیس نے ملزم عباسم،بغدادی پولیس نے اسمگل شدہ ڈیزل سے بھرے مزدا شہزور کے ڈرائیور شبیر خان،منگھوپیر پولیس نے گٹکا ماوافروش عبدالستار ،نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس نے گٹکے کے کارخانے پر کارروائی کے دوران ملزم نثار کو گرفتار کرکے کارکانے سے بڑی مقدار میں تیار گٹکا، خام مال ودیگر سامان برآمد کرلیا۔